وزارات ثقافت

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو لائبریریوں کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے ثقافت کی وزارت کے ذریعے منعقد کیے جانے والے منفرد ‘‘فیسٹول آف لائبریریز 2023’’ کا افتتاح کریں گی


جناب ارجن رام میگھوال نے ‘‘فیسٹول آف لائبریریز’’2023 کے نظام الاوقات کا اجراء کیا

لائبریریاں مخطوطات کو محفوظ رکھتی ہیں اور تاریخ اور لامحدود مستقبل کے درمیان خلا کو ختم کرتی ہیں۔ ہماری ڈیجیٹل لائبریری پہل رکاوٹوں کو توڑتی ہے، تمام شہریوں کو علم تک رسائی کے ساتھ بااختیار بناتی ہے: جناب ارجن رام میگھوال

Posted On: 19 JUL 2023 8:03PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو منفرد ‘‘فیسٹول آف لائبریریز 2023’’ کا افتتاح کریں گی، جو کہ 5 تا 6 اگست 2023 کو ہال نمبر 5، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہونے والی دو روزہ تقریب ہے۔ یہ فیسٹول مرکزی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج نئی دہلی میں ‘‘فیسٹول آف لائبریریز’’ کے نظام الاوقات کا اجراء کیا۔ اس موقع پر ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن اور ثقافت کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مگدھا سنہا بھی موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ فیسٹول کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ فیسٹول ہندوستان میں لائبریریوں کی جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن پر بات چیت شروع کرنے کے لیے دنیا بھر کی مشہور لائبریریوں کو بھی اجاگر کرے گا۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013L8Z.jpg

میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ ‘‘فیسٹول آف لائبریریز 2023 علم اور تخیل کا جشن ہے۔ لائبریریاں مخطوطات کو محفوظ کرتی ہیں اور تاریخ اور لامحدود مستقبل کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہیں۔ ہماری ڈیجیٹل لائبریری کی پہل رکاوٹوں کو توڑتی ہے، تمام شہریوں کو علم تک رسائی کے ساتھ بااختیار بناتی ہے۔ آئیے لائبریریوں کی انقلابی طاقت اور ایک ملک، ایک ڈیجیٹل لائبریری دینے والے لامحدود مواقع کو اپناتے ہوئےجوش و خروش کے ساتھ اس فیسٹول کو منائیں’’۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ لائبریریوں کی ترقی ہماری ترجیح ہوگی کیونکہ لائبریریاں ترقی کے لیے انسانیت پر مرکوز نقطہ نظر کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فزیکل موڈ میں لائبریریوں نے ہمارے ملک میں فخر کا مقام حاصل کیا ہے اور ہم لوگوں میں پڑھنے کے کلچر کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ جناب ارجن رام میگھوال نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فزیکل اور ڈیجیٹل لائبریریوں کے توازن کو برقرار رکھنا ہے اور بزرگ شہریوں اور دویانگجن کے لیے لائبریریوں میں پڑھنے سے لطف اندوز ہونے کے لیے خصوصی گوشے بھی بنانے ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZDXO.jpg

اس موقع پر ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن نے کہا کہ لائبریریوں اور عجائب گھروں کے درمیان گہرا تعلق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فزیکل اور ڈیجیٹل لائبریریوں کا مناسب امتزاج کی بھی ضرورت ہے اور ان دونوں مسائل پر فیسٹول آف لائبریریز کے دوران تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔لائبریریاں جذباتی اور ذہنی نشوونما کے لیے ضروری ہیں، اس لیے لوگوں میں پڑھنے کی عادت کو بحال کرنا ضروری ہے۔ فیسٹیول آف لائبریریز دہلی کا آغاز دلچسپ پروگراموں، نمائشوں اور پینل مباحثوں کے سلسلے کے ساتھ ہوگا۔ جناب گووند موہن نے مزید کہا کہ یہ ہندوستان بھر کی لائبریریوں کے لیے ایک خصوصی درجہ بندی کا نظام بھی متعارف کرائے گا۔ یہ صحت مند مسابقت اور لائبریری کے ماحولی نظام میں ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ثقافت کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مگدھا سنہا نے کہا کہ ‘‘لائبریریاں کمیونٹی کے ڈرائنگ رومز ہیں، اور جبکہ فزیکل لائبریریاں پھیل رہی ہیں، تاہم کتابوں کی اشاعت، لائبریریوں میں جانے کا عمل اور قارئین کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ جبکہ ڈیجیٹل، سوشل میڈیا اور نئے دور کی ٹیکنالوجیز نے گھروں اور آلات سے پڑھنا آسان بنا دیا ہے۔ لائبریریوں کو اپنی نایاب کتابوں، مخطوطات اور آرکائیوز کے ساتھ دوبارہ ایجاد کرنے کے لیے اپنے مطالبات کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ اپنے آپ کو بہتر انفراسٹرکچر اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی سہولیات کے ساتھ لائبریریز کے بارے میں دوبارہ تصور کریں تاکہ وہ گلدستہ کو نقل کر سکیں۔ لائبریریز کثیرالعمل مساوی جگہیں ہیں جو سب کے لیے باآسانی قابل رسائی ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ فیسٹول آف لائبریریز کا مقصد لائبریریوں کے پورے ماحولی نظام کو تلاش کرنا ہے اور یہ کہ وہ کس طرح محض پڑھنے کے کمروں سے ثقافتی ہاٹ اسپاٹ تک آگے ہوسکتے ہیں’’۔

یہ فیسٹول ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے دوسرے مرحلے کا ایک حصہ ہے اور لائبریریوں کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے اور ہندوستان میں پڑھنے کی ثقافت کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔ لائبریریوں کا فیسٹول دنیا بھر کی مشہور لائبریریوں کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس سے لائبریریوں کی جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن پر بات چیت شروع ہوگی۔ اس کا مقصد گاؤں اور کمیونٹی کی سطح تک ہندوستان میں ماڈل لائبریریوں کی ترقی کے لیے عمل پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ فیسٹول ہندوستان بھر کی لائبریریوں کے لیے ایک خصوصی درجہ بندی کے نظام کا آغاز بھی کرے گا، جو لائبریری کے شعبے میں عمدگی اور اختراع کو مزید فروغ دے گا۔ تقریب کا اختتام ایک الوداعی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں نائب صدر،جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ شرکت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00323EB.jpg

قابل ذکر جھلکیوں میں لائبریریوں کی کراؤڈ سورسڈ ڈائریکٹری کا اجراء اور طویل مدتی تعاون کی تقریبات کے لیے رام پور رضا لائبریری کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز، رامپور رضا لائبریری پر مبنی پلاٹ کے ساتھ سیسی لائبریری سیریز کا آغاز اور 22 مقامی زبانوں میں کرسیو رائٹنگ کتابوں کے سیٹ کے اجراء کے لئے تین ممتاز لائبریریوں، خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ؛ رام پور رضا لائبریری، رامپور اور مولانا ابوالکلام آزاد عربی فارسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ٹونک کے درمیان سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط شامل ہیں۔

فیسٹیول آف لائبریریز ایک منفرد تقریب ہے جس کا مقصد لائبریریوں کے پورے ماحولی نظام کے شرکاء کو شامل کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ فیسٹول میں نئے اقدامات اور اشاعتوں کا آغاز بھی ہوگا۔

پروگرام میں گول میز اور پینل مباحثے شامل ہوں گے جہاں شرکاء ہندوستانی ریاستوں اور دنیا بھر کی لائبریریوں سے لائبریری کے بہترین طریقوں کو تلاش کر سکتے ہیں۔ ادبی میلوں کے منتظمین، نوجوان مصنفین، پبلشنگ ہاؤسز اور بہت کچھ کے ساتھ پرکشش بات چیت ہوگی۔ خصوصی سیشن لائبریریوں اور ان کے مجموعوں کے لیے اسکیموں بشمول لائبریریوں کے مسودات اور آرکائیوز پر قومی مشن پر توجہ مرکوز کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HXGO.jpg

نمائش میں آنے والے افراد کو 10 دلکش نمائشوں کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا جو نقشہ نگاری، خطاطی، کرسیو رائٹنگ، اور قبائلی فونٹس اور اسکرپٹس کی نمائش کرتی ہیں۔ آرکائیوز کی ڈیجیٹائزیشن، خاص طور پر پرائیویٹ کلیکشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور شرکاء ایک قابل ذکر نمائش کو تلاش کر سکتے ہیں جس میں نایاب آرکائیو کے مجموعے اور روشن مخطوطات شامل ہیں۔

فیسٹول میں کتاب مصنف کے سیشنز، ڈیجیٹل ڈسپلے، پوڈکاسٹ اور ہیومن لائبریری پروجیکٹ کے ساتھ انٹریکٹو ڈرائنگ رومز ہوں گے۔ بچوں کا ایک وقف شدہ زون بچوں میں پڑھنے کی محبت کو فروغ دینے کے لیے معاون سرگرمیاں فراہم کرے گا۔

اس تقریب کا مقصد بورڈ کے تمام اسٹیک ہولڈرز، لائبریرین اور ماہرین تعلیم سے لے کر 100 امنگوں والے اضلاع کے ضلعی کلکٹرز اور ماڈل لائبریریوں کے ڈائریکٹرز کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ لائبریریوں کو کمیونٹی کے ڈرائنگ رومز بننے کی ترغیب دینے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا جا سکے اور قارئین کو مستقبل کے لیڈروں کے طور پر ابھر کر سامنے لایا جا سکے، جو کہ پڑھنے والے ملک کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

2014 میں شروع کیا گیا حکومت کا نیشنل مشن آن لائبریریز (این ایم ایل) ملک بھر میں لائبریریوں کو بڑھانے کے لیے اپنی لگن کو مزید واضح کرتا ہے۔ اس مشن کے پاس ماڈل لائبریریوں کو تیار کرنے، ڈسٹرکٹ لائبریریوں کو ڈیجیٹل نیٹ ورکس سے جوڑنے اور معاشی طور پر پسماندہ اضلاع میں لائبریریوں کو ترجیح دینے کے لیے 100 کروڑ روپے کا کل بجٹ ہے۔

شیڈول کےلیےیہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 7194)



(Release ID: 1940887) Visitor Counter : 108