امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز نے ٹماٹر کی قیمت مزید کم کر دی؛ این سی سی ایف اور نیفیڈ کے ذریعے کل سے یہ ٹماٹر 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیے جائیں گے
Posted On:
19 JUL 2023 5:22PM by PIB Delhi
امور صارفین کے محکمہ نے این سی سی ایف اور نیفیڈ کو ہدایت کی ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں گرتے ہوئے رجحان کے پیش نظر وہ 20 جولائی، 2023 سے 70 روپے فی کلو گرام کی قیمت پر ٹماٹر فروخت کریں۔ این سی سی ایف اور نیفیڈ کی طرف سے خریدے گئے ٹماٹر کو شروع میں 90 روپے فی کلو کے حساب سے بیچا کیا گیا تھا اور پھر 16 جولائی 2023 سے اسے کم کر کے ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 80 روپے کر دی گئی تھی۔ اب اسے مزید گھٹا کر 70 روپے فی کلو کرنے سے صارفین کو مزید فائدہ ہوگا۔
خیال رہے کہ محکمہ امور صارفین کی ہدایت پر این سی سی ایف اور نیفیڈ نے آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر کی منڈیوں سے ٹماٹر کی خریداری کا آغاز کیا تھا تاکہ اسے بڑی کھپت والے ان مراکز میں بیک وقت بھیجا جا سکے جہاں گزشتہ ایک ماہ میں خوردہ قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں ٹماٹروں کی خوردہ فروخت 14 جولائی، 2023 سے شروع ہوئی تھی۔ 18 جولائی، 2023 تک دونوں ایجنسیوں کے ذریعہ کل 391 ایم ٹی ٹماٹر خریدے گئے تھے جنہیں دہلی-این سی آر، راجستھان، یوپی اور بہار کے بڑی کھپت والے مراکز میں خوردہ صارفین کو مسلسل فراہم کیا جا رہا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7184
(Release ID: 1940786)
Visitor Counter : 131