وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور ان کے ارجنٹینا كے ہم منصب جناب جارج اینریک ٹائیانا نے نئی دہلی میں دفاعی تعلقات کو عمیق بنانے کے رُخ پر بات چیت کی


دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر توجہ مبذول رہی

Posted On: 18 JUL 2023 5:31PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 18 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں دورے پر آئے ہوئے جمہوریہ ارجنٹینا کے وزیر دفاع مسٹر جارج اینریک ٹائیانا کے ساتھ بات چیت کی۔ دونوں وزیروں نے دفاعی صنعتی شراکت داری كا دائرہ وسیع كرنے کے اقدامات سمیت دفاعی تعاون کے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں، ارجنٹینا کے وزیر دفاع نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا اور شہید ہونے والے سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گُل پوشی كی۔ وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت سے قبل معزز مہمان کو تینوں افواج كی طرف سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

جناب جارج اینریک ٹائیانا ہندوستان کے چار روزہ دورے پر 17 جولائی 2023 کو نئی دہلی پہنچے۔ ارجنٹینا کی وزارت دفاع كے بین اقوامی امور كے سکریٹری جناب فرانسسکو کیفیرو بھی ان كے ہم راہ ہیں۔

ارجنٹینا کے وزیر دفاع نے برہموس ایرو اسپیس کا بھی معائنہ کیا اور وہ دہلی میں سرکردہ صاحب الرائے لوگوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ موصوف بنگلور بھی جائیں گے اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کی سہولت گاہ کا دورہ کریں گے اور اینوویشن فار ڈیفینس ایكسیلینس (آئی ڈی ای ایكس) کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں دفاعی صنعتوں کے ساتھ الگ سے بات چیت کریں گے۔

ہندوستان-ارجنٹینا تعلقات کا دائرہ 2019 میں حكمت انگیز ساجھے داری کی سطح تک وسیع كیا  گیا تھا۔ دفاعی تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر بھی 2019 سے عمل درآمد جاری ہے جب کہ فریقین مشاركت کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے مزید معاملات کو انجام دینے میں مصروف ہیں۔ ہندوستان اور ارجنٹینا دفاعی مصروفیات کو اپنی حكمت انگیز ساجھے داری کا ایک اہم پہلو بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1940574) Visitor Counter : 118