شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈہ، پورٹ بلیئر کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا

Posted On: 18 JUL 2023 3:28PM by PIB Delhi

•   نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ 40837 مربع میٹر کے رقبے میں 710 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔

•    اس میں مصروفیت والے اوقات میں 1200 مسافروں کی خدمت کرنے کی گنجائش ہے۔

•    جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ہوائی اڈے کے احاطے کے اندر مجاہد آزادی ویر ساورکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شہری ہوابازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، شہری ہوابازاری کے وزیر مملکت جنرل وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ)،  جزائر انڈمان و نیکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمیرل ڈی کے جوشی (ریٹائرڈ)، شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل کی موجودگی میں ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈہ کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا۔

ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت  710 کروڑ روپے کی لاگت سے 40,837 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے، جو  مصروفیت کے اوقات میں 1200 مسافروں کی خدمت کرنے کے قابل ہے، جو موجودہ صلاحیت سے تین گنا زیادہ ہے۔ دلکش جزیروں کی بھرپور حیاتیاتی تنوع سے متاثر ہوکر، پورٹ بلیئر ٹرمینل کی عمارت سیپ کی شکل میں تعمیر کی گئی ہے، جو سمندر اور جزیرے کی خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہے۔ ٹرمینل کی عمارت کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ دن کے وقت ٹرمینل قدرتی طور پر پوری طرح روشن رہتا ہے۔ ہوائی اڈے پر مجاہد آزادی ویر ساورکر کا مجسمہ بھی نصب ہے۔

تقریب کا اہتمام ہائبرڈ موڈ میں کیا گیا۔ وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریموٹ کا بٹن دبا کر ٹرمینل کی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر دیگر معززین بھی موجود تھے۔ عظیم مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر، شہری ہوا بازی اور فولاد کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کے ساتھ ایم او ایس جنرل وجے کمار (ریٹائرڈ) اور دیگر معززین نے ہوائی اڈہ کے احاطے کے اندر ونائک دامودر ساورکر (ویر ساورکر) کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KT6Z.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی اور فولاد کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ انڈمان اور نیکوبار ہمارے ملک کے سب سے خوبصورت جواہرات میں سے ایک ہے۔ اس نے ہندوستان کی آزادی کی تاریخ میں بڑے اہم واقعات کا مشاہدہ کیا ہے۔ ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈہ نباتات اور حیوانات کی ناقابل یقین حیاتیاتی تنوع کی نمائندگی کرتا ہے۔ سیپ کی شکل میں ڈیزائن کیے گئے اس ہوائی اڈے کو دن کے وقت روشنی کے بیرونی ذرائع کی ضرورت نہیں ہے۔ پائیداری کے لحاظ سے، اس ہوائی اڈے پر ڈبل انسولیٹنگ سسٹم، ایل ای ڈی لائٹنگ، رین واٹر کیچمنٹ، اور سولر واٹر پلانٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہوائی اڈے کے علاوہ، شیب پور، کار نیکوبار، اور کیمبل میں 3 اضافی ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ شہید دیپ، سوراج دیپ، اور پورٹ بلیئر میں 4 واٹر ایروڈوم، حکومت کی طرف سے قائم کی جائے گی۔ 150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہم سیوا، سوشاشن اور غریب کلیان کے لیے وقف ہیں۔ آنے والے وقت میں یہ ہوائی اڈہ روزگار، تعلیم اور سرمایہ کاری کا گیٹ وے ثابت ہو گا۔

ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈہ، جسے پورٹ بلیئر ہوائی اڈہ بھی کہا جاتا ہے، پورٹ بلیئر، انڈمان نیکوبار جزائر سے تقریباً 2 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ مشہور مجاہد آزادی ونائک دامودر ساورکر کے نام سے منسوب، یہ ہوائی اڈہ جزائر انڈمان و نیکوبار کا واحد کمرشیل ہوائی اڈہ ہے۔ پورٹ بلیئر پُرسکون انڈمان و نیکوبار جزائر کا دارالحکومت ہے۔ جنوبی انڈمان جزیرے کے مشرقی ساحل پر واقع، پورٹ بلیئر 500 سے زیادہ قدیم جزائر کا گیٹ وے ہے۔ یہ ایک ہلچل مچانے والا تجارتی مرکز بھی ہے اور انڈمان و نیکوبار جزائر کے سرکاری ادارے بھی ہیں۔ پورٹ بلیئر پانی پر مبنی سرگرمیاں ، جیسے اسنورکلنگ، سکوبا ڈائیونگ، سمندری سیر، اور خطے کی تاریخ و ثقافت کی جھلکیاں پیش کرتا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NLYD.jpg

******

ش  ح۔ م  م۔ م ر

U-NO. 7151


(Release ID: 1940568) Visitor Counter : 127