وزارت اطلاعات ونشریات

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف سی)  کے ذریعے 54ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے ہندوستانی پینورما سیکشن میں نمائش کے لیے فیچر اور غیر فیچر فلموں کے  اندراجات کا آغاز

Posted On: 17 JUL 2023 3:37PM by PIB Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات کی نوڈل ایجنسی، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن جو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کا اہتمام کرتی ہے، کے ذریعے ہندوستانی پینورما سیکشن میں فیچر اور غیر فیچر دونوں طرح کی ہندوستانی فلموں کے لیے اندراجات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ان فلموں کو  20 سے 28 نومبر 2023 تک گوا میں منعقد ہونے والے فیسٹیول کے 54ویں ایڈیشن میں دکھایا جائے گا۔

ہندوستانی پینورما سیکشن آئی ایف ایف آئی کی ایک فلیگ شپ پراپرٹی ہے اور اس کا مقصد ہندوستانی زبانوں کی فلموں کو فروغ دینا ہے جن کا انتخاب ایک نامور جیوری کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور انہیں آئی ایف ایف آئی کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور بیرون ملک بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھایا جاتا ہے، دو طرفہ ثقافتی تبادلے کے پروگرام کے تحت ہندوستانی فلمی ہفتے اور ثقافتی تبادلے کے پروٹوکول سے باہر خصوصی انڈین فلم فیسٹیولز، اور ہندوستان میں خصوصی انڈین پینورما فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اپنی انفرادی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے نامور جیوری کے پینل، فیچر فلم سیکشن کے لیے 12 ممبران اور غیر فیچر فلم سیکشن کے لیے 6 ممبران اس اتفاق رائے میں یکساں طور پر حصہ لیتے ہیں جو متعلقہ زمروں کی انڈین پینورما فلموں کے انتخاب کا باعث بنتا ہے۔

تمام سالوں کی طرح اس سال بھی فیچر فلموں کے سیکشن میں زیادہ سے زیادہ 26 اور غیر فیچر سیکشن میں 21 فلموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخاب میں 2023 کے نیشنل فلم ایوارڈز کی بہترین فیچر فلم اور بہترین غیر فیچر فلم شامل ہوں گی۔ سنیما، موضوعاتی اور جمالیاتی عمدگی سے ممتاز فلموں کا انتخاب انڈین پینوراما کے حالات اور طریقہ کار کے مطابق کیا جاتا ہے۔

اگرچہ فلموں کے لیے اہلیت کے معیار کی تفصیلات اور جمع کرانے کے عمل کو آئی ایف ایف آئی کی ویب سائٹ پر تفصیل سے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم فلموں کے انتخاب کے لیے اہلیت کے دو بنیادی معیار ہیں، پہلا یہ کہ تمام فلموں میں انگریزی سب ٹائٹلز کا ہونا ضروری ہے اور دوسرا یہ کہ فلمیں 30 اگست 2022 سے 31 جولائی 2023 کے درمیان مکمل ہونی چاہئیں یا اس عرصے میں سنسر بورڈ کی سند حاصل ہونی چاہیے۔ فلمیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست 2023 ہے۔

اہلیت کے معیار کی تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں: https://www.iffigoa.org/ip-rules-and-regulations.html

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7108



(Release ID: 1940226) Visitor Counter : 135