صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے اے جی ایم کے رسمی اجلاس کی صدارت کی

प्रविष्टि तिथि: 17 JUL 2023 1:22PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ،ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (17 جولائی2023) راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے اے جی ایم کےرسمی اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انسان دوستی کو ہندوستانی روایت میں انتہائی اہم انسانی قدر سمجھا جاتا ہے۔انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی سو سے زائد برسوں سے لوگوں کی خدمت کررہی ہے ۔انہوں نے آگے کہا کہ ریڈ کراس سوسائٹی ،قدرتی آفات اور صحت ہنگامی خدمات کے دوران امدادی کاموں کے ذریعہ اپنے عزم کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے انسانیت کی خدمت میں ان کی لگن کے لئے تمام اراکین اور رضاکاروں کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے لئے ان کی لگن ، دردمندی اور بے لوث جذبہ  دوسرے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کام کرتی رہے گی۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ملک بھر میں سو سے زائد خون عطیہ مراکز اور موبائل مہمات کے ذریعہ تقریباً دس فیصد ہندوستان میں خون کی ضروریات کو پورا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریڈ کرا س سوسائٹی ضرورت مندوں کے لئے محفوظ طریقہ سے خون جمع کرنے اور رضاکارانہ طور پر خون کے عطیہ کے کلچر کو فروغ دےکر شاندار کام کررہی ہے۔انہوں نے ریڈ کراس سوسائٹی کے تمام اراکین سے خون کے عطیہ سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے کام کرنے اور اس نیک سماجی کام سے لوگوں خاص طور سے نوجوانوں کو جوڑنے کی اپیل کی۔

صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں-

 

***********

ش ح ۔  ع ح - م ش

U. No.7104


(रिलीज़ आईडी: 1940138) आगंतुक पटल : 173
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Kannada , English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Tamil , Telugu , Malayalam