وزارتِ تعلیم

تعلیم اور فروغ ہنر مندی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، اور سنگاپور کے نائب وزیر اعظم جناب لارنس وونگ نے سنگاپور - انڈیا ہیکاتھون کے تیسرے ایڈیشن کے فاتحین کی عزت افزائی کی


مالیاتی فراڈ کا پتہ لگانے اور بڑے پیمانے پر  مالی خواندگی فراہم کرنے تیسرے سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون 2023 میں اعلیٰ حیثیت دی گئی

علم، تحقیق اور اختراع کی طاقت کے ذریعے ہندوستان اور سنگاپور دونوں ہی مستقبل کی بہتر تیاری، باہمی خوشحالی کے حصول اور عالمی بھلائی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں – جناب دھرمیندر پردھان

جناب دھرمیندر پردھان اور جناب لارنس وونگ نے ’اسکول سے لے کر ہنر تک‘ تمام شعبوں میں باہمی تعلق کو کو گہرا کرنے پر  با معنی بات چیت کی

Posted On: 16 JUL 2023 7:47PM by PIB Delhi

حکومت ہند میں تعلیم، فروغ ہنر مندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان، اور سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ جناب لارنس وونگ نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں سنگاپور - انڈیا ہیکاتھون کے تیسرے ایڈیشن کے فاتحین کی عزت افزائی کی ۔

انسائیڈر ٹریڈنگ کے ممکنہ مشتبہ افراد کا پتہ لگانے میں ریگولیٹرز کی مدد کرنے کے ایک ٹول نے نانیانگ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی، امیٹی یونیورسٹی، اور دوارکاداس کالج آف انجینئرنگ کے طلباء کے ذریعہ تخلیق کردہ سنگا پور-انڈیا ہیکاتھون کے تیسرے ایڈیشن میںٹاپ اسٹوڈینٹس  پرائز حاصل کئے۔اس ہیکاتھون کا  اہتمام مشترکہ طور پر آل انڈیا کونسل فار تکنیکی تعلیم (اے آئی سی ٹی ای) وزارت تعلیم، ہند اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، سنگاپور (این ٹی یو سنگاپور) نے کیا تھا ۔ اسٹارٹ اپ کے زمرے میں سرفہرست فاتح، حقدارشک ،نے 2.8 ملین ہندوستانیوں کو سرکاری فلاحی خدمات میں 700 ملین کے قریب ایس جی ڈی حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے جیتا ہے۔ آئی آئی ٹی گاندھی نگر، گجرات ،میں جی 20 پریذیڈنسی کے تحت منعقدہ، ہیکاتھون کے فائنل میں ہندوستان اور سنگاپور کے بہترین اسٹارٹ اپس اور طلباء اکٹھا ہوئے ۔ اس میں 600 سے زائد طلباء، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، کارپوریٹس اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔

2023-07-16 15:16:37.865000

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ علم ہی طاقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایچ جیسے اقدامات علم کے تبادلے کو آسان بنانے اور ہمارے دونوں ممالک کے نوجوانوں کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار طریقہ ہیں اور ہمیں آگے بڑھ کر مشترکہ سماجی چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لیے ہیکاتھون کلچر کو ایس ٹی ای ایم کے دائروں سے آگے لے جانا چاہیے۔ جناب پردھان نے مزید کہا کہ علم، تحقیق اور اختراع کی طاقت سے آگے بڑھ کر، ہندوستان اور سنگاپور دونوں مستقبل کے لیے بہتر تیاری، باہمی خوشحالی کے حصول اور عالمی بھلائی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جدید دور کی ترقی تین محوروں پر منحصر ہے: علم، تحقیق اور اختراع۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگاپور نے علم پر مبنی معیشت کے طور پر گزشتہ 30-40 سالوں میں علم اور تعلیم میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے خود کو تبدیل کیا ہے۔ جناب پردھان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ این ای پی 2020 کے ذریعے ہندوستان نے علم پر مبنی معاشرہ بننے میں بڑی پیشرفت کی ہے اور امرت کال کے اگلے 25 سال ہندوستان کے لئے وعدوں اور صلاحیتوں سے بھرے ہیں اور سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون جیسے اقدامات کے ذریعہ قریبی تعاون علم میں مدد کرے گا۔

سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ جناب لارنس وونگ نے کہا کہ سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون منفرد اور قیمتی ہے، جسے دونوں ممالک کے لیڈران کی حمایت حاصل ہے اور اس کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے ہوا ہے۔ انہوں نے پہلی بار کووڈ وبا کے بعد فائنل ایونٹ کے لئے گاندھی نگر آنے پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہیکاتھون ہمارے بہترین نوجوانوں اور ذہنوں کو عالمی چیلنجوں کو ایک ساتھ حل کرنے کے لئے  قریب لاتا ہے۔ ٹیموں نے چھ مسائل کے کے حل کی نمائش کے لیے مسابقہ کیا  جن میں مالیاتی دھوکہ دہی کا پتہ لگانا، مالی شمولیت اور کریڈٹ کی پیشکش، سمندر کی سطح میں اضافہ اور ساحلی سیلاب، فوڈ  ری سائیکلنگ کو بہتر بنانا، کاربن فوٹ پرنٹ کی نگرانی اور سنگاپور-انڈیا تجارتی رابطے کو بڑھانا شامل ہیں ۔

اس سال کے سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون نے نہ صرف تحقیق پر مبنی تعلیمی اداروں جیسے این ٹی یو سنگاپور اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر کو اکٹھا کیا بلکہ دونوں ممالک کے کارپوریٹس اور پبلک سیکٹر کو بھی جمع کرنے کا کام کیا تاکہ  اسٹارٹ اپس بنانے کے خواہشمند کاروباریوں کی رہنمائی کی جاسکے جو دنیا کے کچھ سب سے زیادہ  چیلنجنگ امور پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔

2023-07-16 15:13:11.532000

جناب دھرمیندر پردھان اور جناب لارنس وونگ نے ’اسکولوں سے لے کر ہنر تک‘ تمام شعبوں میں اپنی مشغولیت کو گہرا کرنے پر با معنی بات چیت کی۔ دونوں  وزراء نے اسکولوں میں پیشہ ورانہ تعلیم کے انضمام، نوجوانوں کو اہم مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانے، مستقبل کا ثبوت دینے والی افرادی قوت، تعلیمی اداروں ،اساتذہ اور ٹرینرزکی صلاحیت سازی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ تحقیق اور اختراعی تعاون ہندوستان کی ترجیحات ہیں۔

انہوں نے تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ  میں تعاون کے لیے جی ٹو جی ایم او یو کو حتمی شکل دینے اور اس پر دستخط کرنے اور ایک دوسرے کے بہترین  طور طریقوں کو شامل کرنے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے علم اور ہنر کی شراکت کی مکمل صلاحیتوں کو محسوس کرنے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا عزم کیا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے سرکاری دورے پر 2018 میں پہلی سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون کا آغاز کیا تھا ، جس میں پچھلے دو ایونٹس 2018 میں سنگاپور اور 2019 میں ہندوستان میں آئی آئی ٹی مدراس میں منعقد ہوئے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک تحریری پیغام بھیجا کہ میں این ٹی یو سنگاپور – انڈیا ہیکاتھون 2023 کے بارے میں جان کر بہت خوش ہوں۔ اس ہیکاتھون کا اہتمام ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان نے جی 20 کی صدارت سنبھال لی ہے۔ جی 20 صدارت کا منتر، ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘، قدیم ہندوستانی تصور وسودھیو  کٹم بکم کا مظہر ہے، جس کا مطلب ہے کہ دنیا ایک خاندان ہے۔ اس وژن کا نچوڑ ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لیے اکٹھا ہونا ہے۔ سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون ایک ایسی پہل ہے جو اس عظیم سوچ  کا احاطہ کرتی ہے۔

بعد میں ، جناب پردھان نے سنگاپور انڈیا ہیکاتھون میں حصہ لینے والے طلباء اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے لوگوں کی زندگی پر مثبت اثر ڈالنے اور جدت طرازی اور کاروبار کے ذریعے دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے کے ان کے جذبے کی تعریف کی۔

2023-07-16 15:25:25.123000

2023-07-16 15:25:25.307000

2023-07-16 15:25:25.422000

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7089



(Release ID: 1940056) Visitor Counter : 97