خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے چندریان 3- داغنے كے کامیاب اقدام كو ہندوستان کی مقامی صلاحیتوں کا اعادہ اور وکرم سارا بھائی کے خواب کی تعبیر گردانا


‘‘اسے ممکن بنانے کے لئے وزیر اعظم مودی کا شکریہ’’

‘‘اس اقدام سے ہندوستان کی صلاحیت اور ذہانت کی یقینی توثیق ہوتی ہے’’

مادرِ ہند امرت کال کے اگلے 25 برسوں كے سفر میں قدم ركھنے كے ساتھ 21 ویں صدی کے ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں ایک اہم عالمی کردار ادا کرنے کا عہد کرتی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 14 JUL 2023 6:42PM by PIB Delhi

سائنس اود ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت )آزادانہ چارج)، پی ایم او، محکمہِ خلائی امور، محکمہِ جوہری توانائی، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا كہ چندریان -3 داغنے کا کامیاب اقدام ہندوستان کی مقامی صلاحیتوں کا اعادہ کرتا ہے اور اس خواب کو شرمندہِ تعبیر کرتا ہے جو وکرم سارا بھائی نے چھ دہائیاں قبل دیکھا تھا۔

چندریان داغنے کے بعد سری ہری کوٹا میں اپنے خطاب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ یہ وکرم سارا بھائی کے خواب کی تعبیر بھی ہے جن کے پاس وسائل کی کمی تھی، اعتماد کی نہیں۔ اس كی وجہ یہ تھی انہیں خود پر اور ہندوستان کی موروثی صلاحیت اور ذہانت پر بھروسہ تھا۔

انہوں نے کہا، "اس اقدام سے ہندوستان کی صلاحیت اور ذہانت پر اس بھروسے كی توثیق ہوتی ہے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ESVJ.jpg

فخر سے ہندوستان كا سر بلند کرنے پر ٹیم اسرو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ سری ہری کوٹا کے دروازوں کو کھول کر اور ہندوستان کے خلائی شعبے کو فعال کر کے انہوں  نے یہ ممکن بنایا۔

وزیر اعظم مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ‘‘آسمان حد نہیں ہے ‘‘ وزیر موصوف نے کہا كہ وزیر اعظم کے الفاظ كا پاس رکھتے ہوئے چندریان سوئم کائنات کے غیر دریافت افق کو دریافت کرنے كے لیے  آج آسمان کی حدوں سے آگے نکل چكا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شاعرانہ انداز میں کہا كہ ’’یہ ہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور سری ہری کوٹہ میں ہم سب کے لیے تحسین کا لمحہ كہ ہم تاریخ سازی کا حصہ بن رہے ہیں‘‘۔

اپنے اختتامی جملے میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ ’’مادرِ ہند امرت کال کے اگلے 25 برسوں كے سفر میں قدم ركھنے كے ساتھ 21 ویں صدی کے ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں ایک اہم عالمی کردار ادا کرنے کا عہد کرتی ہے۔’’

بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ خلائی شعبے کو نجی اداروں کے لیے کھولنے سے ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنانے میں مدد ملی ہے جو تمام اثاثوں اور وسائل کو جمع کرنے اور علم اور فنڈز کی ہم آہنگی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندریان سوئم مشن میں بھی صنعت کا بہت بڑا تعاون ہے۔

اس سے پہلے، ایل وی ایم 3 ایم 4 راکٹ نے ستیش دھون اسپیس سینٹر، سری ہری کوٹا میں سہہ پہر 2 بجكر 35 منٹ  پر دوسرے لانچ پیڈ سے اڑان بھری اور چندریان سوءم کو کامیابی کے ساتھ مدار میں لانچ کیا۔ اپنے عین مدار میں چندریان سوئم چاند کی طرف اپنا سفر شروع کر چکا ہے۔ اسرو نے کہا کہ خلائی جہاز نارمل حالت میں ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1939671) Visitor Counter : 206