صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند کا راجستھان قانون ساز اسمبلی کے ارکان سے خطاب
یہ سبھی قانون سازوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مبنی برشمولیت ترقی کے لئے سخت کوشش کریں اورعوام کے مفاد میں کام کریں :صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو
Posted On:
14 JUL 2023 1:16PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند ، محترمہ درپدی مرمونے آج (14جولائی ،2023) جے پورمیں راجستھان قانون سازاسمبلی کے ارکان سے خطاب کیا۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہاآئین کے اصول ہماری جدوجہدآزادی کے نظریات پروضع کئے گئے ہیں ۔ انصاف ، آزادی ، مساوات اورہم آہنگی پرمبنی آئینی نظریا ت ، سبھی قانون سازوں کے لئے رہنمائی فراہم کرنے والے اصول ہونے چاہیئں ۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ راجستھان کی تہذیب اورثقافت کے ہرپہلومیں بہت مضبوط روایات ہیں ۔عزت نفس کے لئے لڑنے کا جذبہ راجستھان کے عوام میں کوٹ کوٹ کربھراہے ۔یہ راجستھان کی شاندارتاریخ کی بنیاد رہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ قبائلی افراد سمیت راجستھان کی سبھی برادریوں کے لو گوں نے حب الوطنی کی منفرد مثالیں پیش کی ہیں ۔
صدرجمہوریہ نے کہاکہ راجستھان کے لوگو ں کی خوش مزاج رہنے کی فطرت اور نوادرات ،دنیا بھرسے لوگوں کو راغب کرتے ہیں ۔جیسلمیر کے ریگستان سے لے کرماؤنٹ ابوتک ، اودے پورکی جھیلوں سے لے کررنتھم بور کے جنگلات تک ، سبھی قدرت کی آب وتاب کا نظارہ پیش کرتے ہیں ۔ انھوں نے اس بات کو بھی نمایاں کی کہ راجستھان کے باصلاحیت اور حوصلہ مندانہ کاموں کے لئے مستعد افراد نے بھارت اوربیرون ملک تجارت اورصنعت کے مختلف النوع شعبوں میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے ۔
صدرجمہوریہ نے کہاکہ راجستھان کے لئے یہ بڑے فخرکی بات ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی صدارت ، راجستھان قانون سازاسمبلی کے سابق ارکان سنبھالے ہوئے ہیں ۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ مساوات اورجمہوری اقدارپرمبنی منظم معاشرہ قدیم دورسے ہی اس سرزمین پر موجودرہا ہے ۔ آزادی کے بعد ، جناب موہن لال سکھاڈیاسےلےکر جناب بھیروں سنگھ شیخاوت تک عوامی نمائندوں نے ، ریاست میں مبنی برشمولیت اور فلاحی اسکیمیں نافذ کرنے میں موثر قیادت فراہم کی ہے ۔ انھوں نے زوردیکر کہاکہ یہ سبھی قانون سازوں کا فرض ہے کہ وہ اس مبنی برشمولیت ترقی کی روایت کومستحکم بنائیں اور عوامی مفاد میں کام کریں ۔
صدرجمہوریہ کی تقریرملاحظہ فرمانے کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں :
***********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U -7021
(Release ID: 1939446)
Visitor Counter : 126