قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای ایس ٹی ایس نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے لیے 4062 اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ای ایم آر ایس اسٹاف سلیکشن امتحان (ای ایس ایس ای-2023 ) کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

Posted On: 14 JUL 2023 11:56AM by PIB Delhi

نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس(این ای ایس ٹی ایس))، قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم، ای ایم آر ایسز کے لیے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے لیے بھرتی مہم چلا رہی ہے۔ این ای ایس ٹی ایس نے حال ہی میں 4062 آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ای ایم آر ایس  اسٹاف سلیکشن امتحان (ای ایس ایس ای-2023 ) کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اس کے نتیجے میں ای ایم آر ایسز میں معیاری انسانی وسائل کی پوزیشننگ ہو گی تاکہ ای ایم آر ایس میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس کے لیے درخواست داخل کرنے کا عمل 30.06.2023 سے شروع ہو چکا ہے۔

این ای ایس ٹی ایس  سی بی ایس ای کے ساتھ تال میل میں، ای ایس ایس ای-2023  کا انعقاد‘‘( قلم -  کاغذ)  او ایم آر  پر مبنی پیپر’’موڈ میں کر رہا ہے تاکہ ای ایم آر ایسز میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی خالی آسامیوں کو پُر کیا جا سکے جو ذیل میں دی  کی گئی ہیں:

 

عہدہ

اسامیاں

پرنسپل

303

پی جی ٹی

2266

اکاؤنٹنٹ

361

(جے ایس اے)  جونیئر سیکرٹریٹ اسسٹنٹ

759

لیب اٹینڈنٹ

373

کل

4062

آن لائن درخواستوں کا تفصیلی عمل، اہلیت کے معیار اور ہر پوسٹ کے لیے نصاب کے ساتھ دیگر تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں: emrs.tribal.gov.in

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای ایم آر ایسز میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ درخواستیں وصول کرنے کا پورٹل 30.06.2023 سے 31.07.2023 تک کھلا ہے۔

ای ایم آر ایس  قبائلی امور کی وزارت کی ایک اہم پہل قدمی ہے جس میں ہر بلاک میں 50فیصد یا اس سے زیادہ درج فہرست  قبائل کی  آبادی اور 20,000 یا اس سے زیادہ قبائلی افراد کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔

*************

 ( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.7017


(Release ID: 1939402) Visitor Counter : 146