صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارتِ دفاع اور خوراك كی حفاظت اور معیار كا نظم كرنے والے ہندوستانی مقتدرہ )فسائی) نے مسلح افواج میں باجرے کے استعمال اور صحت مند کھانے کے طریقوں کو فروغ دینے اور محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کو یقینی بنانے کے  مفاہمت نامے پر دستخط کئے


وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے ایک کتاب ’’صحتمند پکوان برائے دفاع‘‘ کی رو نمائی کی

Posted On: 13 JUL 2023 3:27PM by PIB Delhi

آج یہاں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ کی موجودگی میں مسلح افواج میں باجرے کے استعمال اور صحت مند کھانے کے طریقوں کو فروغ دینے اور محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم كے طور پر وزارت دفاع (ایم او ڈی( اور خوراك كی حفاظت اور معیار كا نظم كرنے والے ہندوستانی مقتدرہ (ایف ایس ایس اے آئی( کے درمیان  ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔دونوں وزراء نے شری انا )جوار( کے استعمال اور اس کے صحت سے متعلق فوائد کو فروغ دینے کے لیےصحت مند پکوان برائے دفاعکے عنوان سے ایک کتاب کی بھی نقاب کشائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TWKF.jpg

 

اس مفاہمت نامے پر وزارت دفاع )ایم او ڈی) کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل )سپلائیز اینڈ ٹرانسپورٹ) لیفٹیننٹ جنرل پریت موہندرا سنگھ اور خوراك كی حفاظت اور معیار كا نظم كرنے والے ہندوستانی مقتدرہ )فسائی)کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ انوشی شرما نے دستخط کیے۔ اس کا مقصد عملے میں غذائی تنوع اور باجرہ پر مبنی کھانے کی مصنوعات کے غذائی فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ وزارت دفاع کے تحت میس، کینٹین اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس میں باجرا پر مبنی مینو متعارف کرانے کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RSWO.jpg

اس تعاون كے ذریعہ  فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ مجریہ 2006 کے مطابق فوڈ ہینڈلرز اور میس کے باورچیوں، مسلح افواج کی کینٹینوں اور کھانے کی حفاظت اور حفظان صحت سے متعلق دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس کی تربیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس سے  مسلح افواج کی صحت اور بہبود کے لیے مشترکہ عزم کی نشاندہی ہوتی ہے جس كا مقصد یہ ہے کہ وہ قوم کی خدمت میں مضبوط اور با صلاحیت رہیں۔ اس مفاہمت نامے سے مسلح افواج کے خاندانوں اور بڑے پیمانے پر کمیونٹی کو غذائیت سے بھرپور خوراک اپنانے، صحت بخش خوراک کا انتخاب کرنے اور خوراک کی حفاظت کو برقرار رکھنے کی ترغیب ملے گی۔

فساءی کی تیار کردہ کتاب 'صحت مند پكوان براءے دفاع' میں باجرے پر مبنی پکوانوں کی ایک رینج شامل ہے۔ وزارتِ دفاع کے تحت یہ كتاب مختلف کینٹینوں اور فوڈ آؤٹ لیٹس میں ایک قیمتی وسیلہ کے طور پر کام کرے آءے گی۔ دفاعی اہلکاروں کو درپیش چیلنجنگ خطوں اور متنوع موسمی حالات کے پیش نظر خوراک میں تنوع کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ جوار اپنی غذائیت کی قدر کے لیے جانا جاتا ہے اور اچھی طرح سے متوازن اور متنوع خوراک میں اپنا كردار ادا كر سکتا ہے۔

اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سکریٹری، فوجی امور کے محکمے کے جنرل انیل چوہان، دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے، مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن، فساءی كےسی ای او جناب جی کملا وردھنا راؤ اور وزارتِ دفاع اور صحت اور خاندانی بہبود كی وزارت کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 6990

 



(Release ID: 1939306) Visitor Counter : 100