وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

بھارت 20 ؍ اگست 2023 کو روایتی طریقۂ علاج  پر آسیان ممالک کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا


ہندوستان- آسیان کانفرنس تقریباً ایک دہائی کے بعد نئی دلی میں منعقد کی جا رہی ہے، کمبوڈیا ، ویتنام سمیت دس آسیان ممالک اس میں حصہ لیں گے

آیوش روایتی طریقہ علاج میں ‘‘ مشرق رُخی پالیسی’’  کی توسیع کے  ضمن میں بے پناہ امکانات رکھتا ہے:مرکزی آیوش وزیر

Posted On: 13 JUL 2023 2:05PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے وزارت خارجہ ، انڈین مشن ٹو آسیان اور آسیان سکریٹریٹ کے ساتھ مل کر آسیان ملکوں کے لئے روایتی طریقۂ علاج پر کانفرنس کے انعقاد کی میزبانی کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ یہ کانفرنس 20 جولائی 2023 کو ہوگی۔

روایتی علاج پر کانفرنس کا مقصد    ہندوستان اور   آسیان ملکوں کے  درمیان ایک   ایسے پلیٹ فارم کو مستحکم کرنا ہے، جہاں یہ ممالک اپنے اپنے بہترین طور طریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ سکیں اوور    روایتی طریقۂ علاج کے شعبے میں مستقبل کے لائحہ عمل  کا خاکہ تیار کر سکیں۔

آج  تعارفی پروگرام   میں میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے آیوش کےمرکزی وزیر جناب سربا نند سونووال نے کہا کہ ہندوستان اور    آسیان کے مابین کثیر جہتی تعلقات  یکساں جغرافیائی، تاریخی اور تہذیبی بنیادوں پر کھڑے ہیں، جو دو ہزار سال سے زیادہ قدیم ہیں۔

انہوں نے  اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نومبر 2014 میں میانمار میں منعقدہ 12ویں آسیان-انڈیا کانفرنس میں ایکٹ ایکسٹ پالیسی کی بنیاد رکھی تھی اور اس طرح اس کلیدی شراکت  کو ایک نئی جہت بخشی تھی۔ روایتی طریقہ علاج پر ہندوستان - آسیان کانفرنس تقریباً ایک دہائی بعد ہو رہی ہے اور یہ آسیان کے ساتھ ہندوستان کے تعاون کو گہرا کر نے کی جانب ایک بڑا   قدم ہے۔

وزارت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد سے ان 9 برسوں میں آیوش کے شعبے نے کئی گنا  ترقی کی ہے، جبکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس وقت کے وزارت صحت و خاندانی بہبود کے تحت آیوش محکمے کو آیوش کی     آزاد وزارت  کا درجہ    دیا تھا۔  آج وزارت    برطانیہ، امریکہ، جاپان، برازیل، جرمنی کے ساتھ ساتھ  قومی تنظیموں مثلاً آئی آئی ٹی،  ڈی بی ٹی، ڈی ایس ٹی، سی ایس آئی آر وغیرہ کے ساتھ تال میل    اور تعاون  قائم کئے ہوئے ہے اور    متعدد غیر متعدی بیماریوں کے ساتھ ساتھ  متعدی بیماریوں مثلاً کووڈ پر اعلیٰ پیمانے کی تحقیق کا کام کر رہی ہے۔۔ آسیان کانفرنس سے آیوش کی    وزارت  کی جانب سے   چلائے جانے والے مختلف       پروجیکٹوں سے اخذ کردہ نتائج کو شیئر کرنے کا ایک پلیٹ فارم ملے گا۔

کانفرنس کے مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ     کانفرنس سے ایک ایسا پلیٹ فارم بھی ملے گا، جہاں آسیان ملکوں میں روایتی طریقہ ٔ علاج  کے فروغ کے لئے ایک انضباطی فریم ورک کے سلسلے میں ہونے والی کاوشوں سے ایک دوسرے  کو روشناس کرایا جا سکے گا۔

آیوش کی وزارت نے آیوش  مصنوعات اور خدمات کی  برآمدات کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی سطح  پر اشتراک    میں تیزی سے    کام کیا ہے اور   روایتی طریقہ علاج میں تعاون، غیر ملکی یونیورسٹیوں اور     ان میں آیوش     چیمبرز کے قیام اور مختلف سطح پر مشترکہ تحقیق کے بارے میں   مفاہمت ناموں پر دستخط بھی کئےہیں۔ اس کے نتیجے میں آیوش کو نہ صرف آسیان ملکوں  میں بلکہ     دیگر ممالک میں بھی خاطر خواہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

آٹھ آسیان ممالک سے بین الاقوامی مندوبین اور ورچوئل طریقے سے    دو مندوبین سمیت     مجموعی طور پر    75 شرکاء اس ایک روزہ کانفرنسن کے دوران روایتی طریقہ علاج پر تبادلۂ خیال کر یں گے۔ یہ کانفرنس نئی دلی میں واقع    وگیان بھون میں  منعقد کی جائے گی۔ 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1939291) Visitor Counter : 126