مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری منصوبہ بندی پر دو روزہ قومی کانکلیو کے دوران ٹی او ڈی ، لوکل ایریا پلانز اور دہلی کے ماسٹر پلان 2041 پر تکنیکی اجلاس

Posted On: 12 JUL 2023 4:17PM by PIB Delhi

سات سو(700) سے زیادہ شرکاء نے شہری منصوبہ بندی پر 2 روزہ قومی کانکلیو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے جس میں ریاست کے شہری ترقی کے محکموں کے پرنسپل سکریٹریز، چیف ٹاؤن پلانرز، ریاستی  ٹی سی پی محکموں، شہری ترقی کے حکام اور اربن لوکل باڈیز اور سرکردہ تعلیمی اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔

وگیان بھون، نئی دہلی میں 13 اور 14 جولائی، 2023 کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے شہری منصوبہ بندی پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانکلیو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو شہری منصوبہ بندی میں اچھے طور طریقوں کو ظاہر کرنے میں اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کرے گا کیونکہ ملک بھر میں جدید شہری منصوبہ بندی کے طور طریقوں میں مختلف اچھی کوششیں اور اقدامات دیکھے جا سکتے ہیں۔ کانکلیو کا افتتاح ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کریں گے۔ شہری منصوبہ بندی کے میدان میں کام کرنے والے دیگر شراکت داروں  جیسے جی آئی زیڈ اور جے آئی سی اے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ریاستی ٹی سی پی محکموں اور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے چیف ٹاؤن پلانرز کے ذریعہ 24  پریزٹیشنز  دی جائےگی۔ شہری منصوبہ بندی کے شعبے میں سرکردہ ماہرین تعلیم،  اہم مقررین پر مشتمل 4 تکنیکی سیشنز کی نظامت کریں گے جو ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ، قابل منتقلی ترقی کے حقوق، لوکل ایریا پلانز اور ٹاؤن پلاننگ اسکیم، سستی رہائش، ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی(سپنج سٹیز)، ۔ این سی آر پلان، 2041 اور دہلی-2041 کا ماسٹر پلان جیسے بے شمار موضوعات پر بات کریں گے ۔

کانکلیو کے دوران  پائیدار منصوبہ بند ترقی کو حاصل کرنے کے لیے شہری منصوبہ بندی کے آلات سے فائدہ اٹھانے پر غورو خوض کیا جائےگا جس سے اقتصادی سرگرمیاں پیدا کرکے شہری معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

کانکلیو کے دوران ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام علاقے اور شہری منصوبہ بندی کے تعلیمی ادارے مختلف شہروں میں اپنے شروع کیے گئے پروجیکٹوں کی نمائش کریں گے۔ چنئی میں ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ کا نفاذ، اندور اور چنئی میں لوکل ایریا پلان کا نفاذ، سورت اور پونے میں ٹاؤن پلاننگ اسکیم کا نفاذ، زیرو ویلی میں ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار ماسٹر پلان اپروچ جیسے کچھ اچھے طریقوں کی نمائش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریاستوں کے شہری منصوبہ بندی کے تعلیمی ادارے بھی کچھ پروجیکٹوں کی نمائش کریں گے مثلاً سی ای پی ٹی یونیورسٹی کے ذریعہ جے پور اور گوہاٹی کے لئے لوکل ایریا پلان اور ٹاؤن پلاننگ اسکیم کی تشکیل،  ماحولیات دوست خطے کے لئے منصوبہ بندی، کالج آف انجینئرنگ اور پونے کے ذریعہ مہابلیشور، شہری تعمیر نو اور ورثہ۔  آئی آئی ٹی  کھڑگپور کے ذریعہ تحفظ اور اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، وجئے واڑہ کے ذریعہ لچکدار اور جامع کمیونٹیز کی تعمیر۔

دو روزہ ورکشاپ کے دوران  کئے جانے والے غور و خوض سے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو شہری منصوبہ بندی میں تجربات کا تبادلہ اور تبادلہ کرنے کے قابل بنانے میں مدد ملے گی اور اس کے نتیجے میں شہری منصوبہ بندی کی اصلاحات کو نافذ کرنے  کی غرض سے شہری آبادی کی بہتری کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا ۔

*************

 ( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.6979



(Release ID: 1939128) Visitor Counter : 97