وزارت دفاع
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان قریبی دفاعی صنعتی تعاون کو آسان بنانے کے لیے کوالالمپور میں ایچ اے ایل کے علاقائی دفتر کا افتتاح کیا
وزیر دفاع نےہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بھی بات چیت کی ؛ انہوں نےانہیں مشترکہ خوشحالی کے لیے مسلسل کام کرنے کی بھی تلقین کی
Posted On:
11 JUL 2023 6:20PM by PIB Delhi
دفاعی برآمدات کو ہندوستانی دفاعی صنعت کی پائیدار ترقی کے کلیدی ستون کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 11 جولائی 2023 کو ملیشیا کی راجدھانی کوالالمپور میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے علاقائی دفتر کا افتتاح کیا۔ یہ علاقائی دفتر دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دفاعی سہولت فراہم کرے گا۔یہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے گہری وابستگی کے ایک مرکز کے طور پر بھی کام کرے گااور دیگر ہندوستانی دفاعی پی ا یس یوز کے لئے ا یک ونڈو کے طو ر بھی کام کرے گا۔
ملائیشیا ہندوستانی نژاد افراد کے لئے دوسرا سب سے بڑا گھر ہے اور اس میں این آر آئی کمیونٹی کی نمایاں موجودگی ہے۔ وزیر دفاع نے دو مختلف مواقع پر ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ پہلی کمیونٹی بات چیت میں ملائیشیا کی حکومت کے وزراء اور سینئر حکام اور سیاست، ثقافت اور صنعت سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شامل تھیں۔ استقبالیہ میں ملائیشیا کے وزیر برائے انسانی وسائل وی وی شیوا کمار اور کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کی نائب وزیر محترمہ سرسوتی کنڈاسامی نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران وزیر دفاع نے ملائیشیا میں ہندوستانی کلاسیکی فن کی روایت کی وراثت کی بھر پورتعریف کی جسے اوڈیسی رقص کے ساتھ ساتھ ملائیشیا کے مشہور فنکاروں کی کرناٹک اور ہندوستانی موسیقی کی کارکردگی میں دیکھا گیا۔
ایک الگ تقریب میں، جناب راج ناتھ سنگھ نے ملائیشیا میں متنوع اور متحرک ہندوستانی کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی، نیز انہوں نے ملک میں مختلف ہندوستانی کمیونٹی تنظیموں کے لیڈروں اور اراکین سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ ان کے گہرے اور قریبی تعلق کی تعریف کی۔
وزیر دفاع نے اس بات کواجاگرکیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ہندوستانی تارکین وطن کے کردار کو تسلیم کیا۔ انہوں نے انہیں ہندوستان اور ملائیشیا کی مشترکہ خوشحالی کے لیے ایمانداری سے کام کرنے کی ترغیب دی، جس میں ’واسودھیو کٹمبکم‘ کے جذبے کو اجاگر کیا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے پیٹلنگ جیا میں رام کرشنا مشن کا بھی دورہ کیا اور سوامی وویکانند کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کیا جس کی نومبر 2015 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نقاب کشائی کی تھی۔ انہوں نے مشہور بٹو غار مندر کے احاطے کا بھی دورہ کیا اور وہاں پوجا کی۔
اس کے علاوہ وزیر دفاع نے برک فیلڈز میں تورانہ گیٹ کا دورہ کیا، جو کہ ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان دوستی کی علامت ہے، جس کا افتتاح بھی وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نومبر 2015 میں کیا تھا۔ انہوں نے کوالالمپور کے کورٹوملائی گنیسر مندر کا بھی دورہ کیا اور وہاں بھگوان گنیش کی پوجا کی ۔
************
ش ح۔ح ا ۔ ف ر
(U: 6943 )
(Release ID: 1938826)
Visitor Counter : 128