کوئلے کی وزارت

ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ كا 600 میگاواٹ کے سولر پاور پروجیکٹس تیار کرنے کا ارادہ


ایك ہزار 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری قابل تجدید توانائی میں کی جائے گی

Posted On: 11 JUL 2023 3:33PM by PIB Delhi

ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) جو کول انڈیا لمیٹڈ کے سب سے بڑے کوئلہ پیدا کرنے والے ذیلی اداروں میں سے ایک، آنے والے برسوں میں 600 میگاواٹ كی صلاحیت والے چھت اور زمین پر نصب شمسی توانائی کے پروجیكٹ تیار کرے گی جس كا مقصد کاروبار کا دائرہ وسیع اور متنوع كرنا اور ‘‘نیٹ زیرو انرجی’’  کا نشانہ پورا كرنا ہے۔ یہ حکمت عملی ‘‘پنچ امرت’’ کے بڑے نشانے کے مطابق ہے جس کا اعلان 2070 تك نیٹ زیرو اخراج تك پہنچنے كے ہدف كے ساتھ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے كوپ-26میں كیا تھا۔ ایس ای سی ایل سركاری زمرے كا ایك منی رتن ادارہ ہے جو 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے مذکورہ پروجیکٹوں کو تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ان میں سے کچھ پروجیکٹوں کو (قابل تجدید توانائی سروس کمپنی) ریسكو)/ بلڈ-اون- آپریٹ (بی او او موڈ میں لاگو کیا جائے گا۔

چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں پھیلے ایس ای سی ایل کے آپریشنل علاقوں میں 180 میگاواٹ سے زیادہ کے شمسی توانائی کے پروجیكٹ پہلے ہی تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ادارے نے حال ہی میں جوہیلا، جمنا-کوٹما اور کسمنڈا کے علاقوں میں 580 كلو واٹ کی صلاحیت کے چھت والے شمسی منصوبوں کو شروع کیا ہے۔

جوہیلا ایریا میں، ابتدائی  صلاحیت تقریباً 280 كے ڈبلیو پی ہے جو پوری کمپنی میں چھت پر چلنے والا شمسی توانائی کا سب سے زیادہ صلاحیت والا پروجیكٹ ہے۔ سولر پینل ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ جی ایم آفس، ایس ای سی ایل کے زیر انتظام کیندریہ ودیالیہ، علاقائی اسپتال اور علاقے کے گیسٹ ہاؤس میں لگائے گئے ہیں۔ اس پروجیكٹ سے تقریباً 4,20,000 یونٹ بجلی پیدا ہو گی اور اس سے سالانہ تقریباً 21 لاکھ روپے بجلی کے اخراجات میں بچت ہوگی۔

جو دو سب سے بڑے شمسی پروجیكٹ زیر عمل ہیں اُن میں سے ہر ایک 40 میگاواٹ کی صلاحیت والے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے سورج پور ضلع میں واقع بھٹگاؤں اور بشرام پور علاقوں میں کمپنی کی اپنی زمین پر 40 میگاواٹ کے زمینی گرڈ سے منسلک شمسی پی وی پلانٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ پروجیكٹ تکمیل کے مرحلے میں ہے اور امید كی جاتی ہے كہ اسی مالی سال کے دوران یہ سرگرم عمل ہو جاءے گا۔ مدھیہ پردیش کے جوہیلا علاقے میں ایک اور 40 میگاواٹ زمین پر نصب سولر پی وی پلانٹ کی تنصیب کے ایک پروجیکٹ رپورٹ پر بھی انتظامیہ کام کر رہی ہے۔ ایس ای سی ایل نے 4 میگاواٹ کے روف ٹاپ سولر پروجیکٹ کے لیے ٹینڈر بھی جاری کیا ہے اور مدھیہ پردیش کے سوہاگ پور ایریا میں شاردا او سی کان میں تیرتے ہوئے سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کی گنجاءش بھی تلاش کی جا رہی ہے۔

کول انڈیا لمیٹڈ نے کمپنی کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف بڑھنے کے وسیع تر منصوبے کے حصے کے طور پر 2026 تک 3000 میگاواٹ صلاحیت کے قابل تجدید توانائی کے پروجیكٹ عمل میل لا كر صفر مضر اخراج كا نشانہ بار كرنے كیلءے پُر عزم ہے۔ حال ہی میں کول انڈیا نے ستلج جل ودیوت نگم لمیٹڈ (ایس جے وی این ایل) کے ساتھ مل کر اپنی اُن کانوں کے اندر پمپڈ اسٹوریج پاور (پی ایس پی) پروجیکٹوں کے لیے ممکنہ مقامات کی تلاش کی ہے جن كو ترك كر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایس ای سی ایل نے مالی سال 2023-2022 میں كول انڈیا لمیٹیڈ کی کوئلے کی کل پیداوار میں تقریباً ایک چوتھائی اپنا كردار ادا كیا تھا۔ اس سے قابل تجدید توانائی کو فروغ مل رہا ہے۔ اس كا مقصد کوئلے کی کان کنی کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنا اور قطعی عدم کاربن اخراج کے نشانے کی طرف بڑھنا ہے۔ مذکورہ پروجیكٹوں سے پیدا ہونے والی بجلی سے کمپنی کوئلے کی کان کنی اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کے لیے اپنی بجلی کی ضروریات کو متوازن کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 6932



(Release ID: 1938781) Visitor Counter : 109