مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سول سروس تربیتی اداروں کے لیے قومی معیار (این ایس سی ایس ٹی آئی) حاصل کرنے کی خاطر اداروں کو اپ گریڈ اور مضبوط کرنے پر دھیان دیں: ہردیپ سنگھ پوری
یہ معیار تربیتی اداروں کو 21ویں صدی کے ابھرتے چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تیار کریں گے
مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی صدارت میں شہری علاقوں کے تربیتی اداروں کی میٹنگ کا اہتمام
Posted On:
11 JUL 2023 3:42PM by PIB Delhi
مکان اور شہری امور کی وزارت اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج مختلف معیاروں کے مطابق شہری علاقوں میں تربیتی اداروں کا جائزہ لیا۔ ان معیاروں میں ادارہ جاتی بندو بست، صلاحیت سازی اور ہنرمندی کے فروغ کی موجودہ حالت، ادارہ کی مخصوص مہارت کے شعبے، مالی استحکام کے منصوبے اور ان نصابوں کی تفصیلات بھی شامل تھیں جنہیں سول سرونٹس کے لیے جی او ٹی پلیٹ فارم پر آن لائن بنایا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں ’’سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز کے لیے قومی معیار‘‘ (این ایس سی ایس ٹی آئی) منظوری کو پورا کرنے کے لیے اداروں کو اپ گریڈ اور مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ معیار تربیتی اداروں کو 21ویں صدی کے ابھرتے چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے قابل بنائیں گے۔
مکان اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے آج وزارت کے تحت آنے والے آٹھ (8) تربیتی اداروں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد ان ادار وں کی موجودہ صلاحیت کا جائزہ لینا اور انہیں مشن کرم یوگی کے جامع مقاصد کے ساتھ جوڑنا تھا۔ میٹنگ کی صدارت مکان اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کی۔ میٹنگ میں وزارت کے سکریٹری منوج جوشی، صلاحیت سازی کمیشن کے رکن جناب پروین پردیشی، وزارت کے تحت آنے والے 8 تربیتی اداروں کے سربراہ اور وزارت اور صلاحیت سازی کمیشن کے دیگر اہلکار بھی شامل ہوئے۔
مشن کرم یوگی، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ایک دور اندیش پہل ہے۔ اس کا مقصد بھارت کے نوکر شاہوں میں صلاحیت سازی کو مضبوط کرنا ہے۔ سول سرونٹس کو ملک کی ترقی میں اور گورننس میں مؤثر طریقے سے تعاون دینے کے لیے لیس کرنا ہے۔ مشن کرم یوگی وزیر اعظم کے وژن کے موافق تیز رفتار سے تیار ہو رہی ملک کی آرزوؤں کو پورا کرنے کے لیے ضروری خامیوں سے پاک سول سروس کے لیے پابند عہد ہے۔
تربیتی اداروں میں مسلسل اصلاح اور نئے ہنر سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ نوکر شاہوں کی بڑھتی ضرورتوں اور جدید دور کے چیلنجز کے موافق جوڑنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزارت میں سکریٹری جناب منوج جوشی نے اداروں میں تربیت کے معیار اور صلاحیت کو بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مؤثر طریقے سے ہنرمندی کے فروغ کے لیے تربیتی معیاروں میں تال میل قائم کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان اداروں کو مضبوط کرنا سول سرونٹس کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور انہیں مؤثر طریقے سے ملک کی خدمت کرنے کے لیے با اختیار بنانے میں اہم رول نبھائے گا۔
میٹنگ میں حصہ لینے والے 8 تربیتی ادارے تھے – دہلی میٹرو ریل اکیڈمی (ڈی ایم آر اے دہلی)؛ نیشنل سی پی ڈبلیو ڈی اکیڈمی، غازی آباد؛ علاقائی شہری اور ماحولیاتی مطالعاتی مرکز (آر سی یو ای ایس – لکھنؤ، حیدر آباد، ممبئی)؛ ہیومن سیٹلمنٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایچ ایس ایم آئی – ہڈکو، دہلی)؛ بلڈنگ میٹریلز اور ٹیکنالوجی پروموشن کاؤنسل (بی ایم ٹی پی سی، دہلی)، اور سنٹر فار اربن اسٹڈیز (سی یو ایس، آئی آئی پی اے، دہلی)۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 6929
(Release ID: 1938770)