مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اربن 20 (یو 20) میئرل سمٹ، جی 20 لیڈروں کو اعلامیے  کے حوالے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا


اعلامیے  کے لیے موصول ہونے والی توثیق کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد

Posted On: 10 JUL 2023 1:56PM by PIB Delhi

 

دو روزہ اربن 20 میئر سمٹ، جس کی میزبانی چیئر سٹی احمد آباد، گاندھی نگر میں 7 سے 8 جولائی تک ہوئی، میئرز کی طرف سے جی 20 لیڈروں کو اعلامیہ  حوالے کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ دنیا بھر کے 105 شہروں کی طرف سے اعلامیے کی باضابطہ توثیق کی گئی، جو کہ کسی بھی  یو 20اعلامیہ  کے لیے اب تک موصول ہونے والی توثیق کی سب سے زیادہ تعداد ہے، اور کسی بھی سابقہ اعلامیے  کے لیے تصدیق کی تعداد سے دوگنا زیادہ ہے۔

اعلامیے  کو، یو20 شہروں کی طرف سے اجتماعی طور پر شناخت کی گئی چھ ترجیحات کے لیے ایک ایکشن ایجنڈا کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ان ترجیحات میں ماحولیاتی ذمہ دارانہ رویوں کی حوصلہ افزائی، موسمیاتی مالیات کو تیز کرنا، مقامی ثقافت اور معیشت کو آگے بڑھانا، پانی کی حفاظت کو یقینی بنانا، ڈیجیٹل شہری مستقبل کو متحرک کرنا، اور شہری منصوبہ بندی اور حکمرانی کے لیے فریم ورک کو از سر نو ایجاد کرنا شامل ہیں۔ یہ  اعلامیہ ، جی20 تھیم ’’واسودھائیوا کٹمبکم‘‘، یا ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے ساتھ منسلک ہے۔

’’شہر، پائیداری، شمولیت اور آب و ہوا کی لچک سے متعلق مختلف عالمی اہداف کے حصول کے لیے مرکزی حیثیت اختیار کر رہے ہیں‘۔ یہ بات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر  موصوف نے ’شہری حلقے‘ کی طاقت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور  کہا کہ عالمی ترقی کے چیلنجوں کو تبدیلی کے ایجنٹوں کے طور پر شہروں کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اعلامیے  کی طرف سے جن چھ ترجیحات کی نشاندہی کی گئی ہے وہ مستقبل میں ہماری اجتماعی بقا کے لیے مرکزی ہوں گی۔ انہوں نے نو شعبوں کے بارے میں بات کی جن پر شہروں کو توجہ مرکوز کرنی چاہیے، تاکہ پائیدار مستقبل کے لیے کام کیا جا سکے۔

  1. مقامی گورننس کو مضبوط بنانا۔
  2. روایتی حدود سے آگے کی منصوبہ بندی کرنا۔
  3. مالی طور پر خود کفیل شہروں کے لیے زور دینا۔
  4. اختراعی ثقافت کو فروغ دینا۔
  5. ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کی طاقت کو استعمال کرنا۔
  6. ضابطے سے سہولت کی طرف منتقلی کرنا۔
  7. اثرات پر توجہ مرکوز کرنا نہ کہ نتائج پر۔
  8. شہریوں کو شہری پالیسی کے مرکز میں رکھنا۔
  9. مقامی ثقافت اور معیشت کا فائدہ اٹھانا۔

جی20 شیرپا، شری امیتابھ کانت نے حوالگی کے اجلاس میں، ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کی تشکیل میں شہروں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے سربراہ کانفرنس  کی اہمیت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا کا ایک تہائی حصہ کساد بازاری اور جغرافیائی سیاسی مسائل کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے بحران کے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے یو20 کے تحت کوششوں کی تعریف کی اور خاص طور پر مستقبل کے شہروں کے لیے مناسب بنیادی ڈھانچے کے مالیہ اور متعدد شہری مسائل کو حل کرنے کے لیے بہتر شہری منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، شری کانت نے یو20 کی ہندوستان کی جی20 صدارت کے لیے  وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے ساتھ صف بندی کی بات کی، کہ یہ ’’جامع، فیصلہ کن اور عمل پر مبنی‘‘ ہوگا۔

حوالگی، یو20 کنوینرز، سی 40 شہروں اور یو سی ایل جی کے ذریعے معتدل کیا گیا۔ احمد آباد کے معزز میئر نے مندوبین کی زبردست تالیوں کے درمیان ، اعلامیے  کو جناب ہردیپ سنگھ پوری اور جناب امیتابھ کانت کے حوالے کیا۔

اس  سربراہ کانفرنس کی میزبانی، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تعاون سے کی گئی۔ ہندوستان کے، شہری امور کے قومی ادارے (این آئی یو اے)،یو20 تکنیکی سیکرٹریٹ نے، پائیداری کے لیے اقدامات پر غور و فکر کرنے کے لیے جی20 ممالک کے شہروں کے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ سربراہ کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر کئی اسپاٹ لائٹ اجلاس  اور موضوعاتی  اجلاس  کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں شہر کے میئرز اور وفود کے سربراہان کے ساتھ متعلقہ شہری مسائل جیسے کہ موسمیاتی مالیات پر بند کمرے کے اجلاس  شامل تھے۔

موجودہ یو20 سائیکل نے 50 سے زیادہ مضامین، 6 وسیع پس منظر کے تحقیقی مقالے، چھ ترجیحی علاقوں پر چھ وائٹ پیپرز اور سائیکل کے دوران چھ یو20 بلیٹن تیار کیے اور جاری کیے کے ساتھ ایک ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ اس  سربراہ کانفرنس  میں کئی تکنیکی کاغذات اور دستاویزات کا اجراء بھی کیا گیا جس میں یو20 میں مرکزی دھارے میں شامل صنف پر پالیسی تفصیلات اور احمد آباد ریزیلینٹ سٹی کلائمیٹ ایکشن پلان شامل ہے، جو 2070 تک خالص صفر کے اخراج کو حاصل کرنے کالائحہ عمل فراہم کرتا ہے۔

شرکت کرنے والے شہر کے میئرز اور مندوبین، معززین اور نالج پارٹنرز، سبھی نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ یو20 سائیکل ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اس نے کئی پہلوؤں میں پچھلے تمام سائیکلوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

*****

U.No.6892

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1938460) Visitor Counter : 111