وزارت دفاع
آتم نربھر بھارت :وزارت دفاع (ایم او ڈی) ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) نے بھارتی ساحلی محافظوں کیلئے اپ گریڈ کیے گئے دو ڈورنیئر طیاروں کے لئے 458 کروڑ روپئے کے معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
07 JUL 2023 3:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی میں وزارت دفاع نے ، 458.57 کروڑ روپئے کی مجموعی لاگت سے ایسوسی ایٹیڈ انجینئرنگ سپورٹ پیکیج کے ساتھ بھارتی ساحلی محافظوں (آئی سی جی) کیلئے دو ڈورنیئر طیاروں کی خریداری کیلئے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ 7 جولائی 2023 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ طیارہ جدید آلات جیسے گلاس کاکپٹ، میری ٹائم، پٹرول، راڈار، الیکٹرو آپٹک انفرا- ریڈ ڈیوائس، مشن مینجمنٹ سسٹم وغیرہ کے ساتھ فٹ کیا جائیگا۔ مزید طیارہ آئی سی جی کی ذمہ داریوں کیلئے سمندری علاقوں کی ہوائی نگرانی کی صلاحیت کو مزید تقویت دیگا۔
ڈورنیئر طیارہ کانپور کے ایچ اے ایل (ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ڈویزن) میں ملک کی ٹیکنالوجی سے ہی طیارہ کیا جارہا ہے اور یہ دفاع میں آتم نربھرتا کے حصول میں خاطر خواہ تعاون دیگا اور حکومت کے ‘میک اِن انڈیا’ پہل کے مطابق ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا۔ع ن
(U: 6889)
(Release ID: 1938398)
Visitor Counter : 137