وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم نے سال 2020-21 اور 2021-22کے لیے اضلاع کی پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی-ڈی) پر مشترکہ رپورٹ جاری کی


پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس کی تفصیلات کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2020-21  کے دوران 742 اضلاع اور2021-22کے دوران 748 اضلاع کی درجہ بندی کی گئی  ہے

Posted On: 09 JUL 2023 5:13PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے محکمہ برائے اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای اینڈ ایل) نے آج 2020-21  اور 2021-22  کے لیے اضلاع کی پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی-ڈی) کی مشترکہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں جامع تجزیہ کے  مقصد سے ایک انڈیکس  تیار کر کے ضلعی سطح پر اسکولی تعلیمی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ہندوستان کا  تعلیمی نظام دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی   نظام میں سے ایک ہے۔ اس نظام میں تقریباً 14.9 لاکھ اسکول، 95 لاکھ اساتذہ، اور تقریباً 26.5 کروڑ طلباء مختلف سماجی و اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزارت تعلیم کے محکمہ برائے اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای اینڈ ایل) نے ریاستوں کے لیے اضلاع کی پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی-ڈی) تیار کی ہے اور 2017-18سے  2020-21 کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ ریاستی پی جی آئی  کی کامیابی کی بنیاد پر، اسکولی تعلیم میں تمام اضلاع کی کارکردگی  کی درجہ بندی  کے لیے  83 اشاریے پر مبنی اضلاع کی کارکردگی کی درجہ بندی کے اشاریہ  (پی جی آئی-ڈی) تیار کیے گئے ہیں ۔ اس میں ضلعوں کے جانب سے ڈاٹا  آن لائن پورٹل کے ذریعہ بھرا جاتا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ پی جی آئی-ڈی  ریاستی محکمہ  تعلیم کو ضلعی سطح پر خلاء کی نشاندہی کرنے اور لا مرکزیت کے طریقے سے ان کی  کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی۔ اشاریے کے لحاظ سے پی جی آئی جائزہ ان علاقوں کو ظاہر کرتا ہے جہاں کسی بھی ضلع کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ 2018-19  اور 2019-20 کی پی جی آئی-ڈی رپورٹ پہلے کی جاری کی جا چکی ہے اور موجودہ رپورٹ 2020-21 اور 2021-22 کے لیے مشترکہ دستاویز ہے۔

پی جی آئی-ڈی ڈھانچہ کے  83 اشاریوں میں 600 پوائنٹ کا کل ویٹج   شامل ہے، جنہیں 6 زمروں  میں تقسیم کیا گیا ہے جیسے، نتائج، مؤثر کلاس روم ٹرانزیکشن، انفراسٹرکچر کی سہولیات اور طلباء کے حقوق، اسکول کی حفاظت اور بچوں کی حفاظت، ڈیجیٹل لرننگ اور گورننس کا عمل۔ ان زمروں کو مزید 12 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جن میں سیکھنے کے نتائج اور معیار(ایل او)، رسائی کے نتائج (اے او)، اساتذہ کی دستیابی اور پیشہ ورانہ ترقی کے نتائج (ٹی اے پی ڈی او)، لرننگ مینجمنٹ (ایل ایم)، لرننگ اینرچمنٹ ایکٹیویٹیز (ایل ای اے)، بنیادی ڈھانچہ، سہولیات، طلباء کے لیے مواقع (آئی ایف اینڈ ایس ای)، اسکول سیفٹی اینڈ چائلڈ پروٹیکشن (ایس ایس اینڈ سی پی)، ڈیجیٹل لرننگ  (ڈی ایل)، رقوم کا انضمام اور استعمال (ایف سی وی)، سی آر سی  کی کارکردگی کو بہتر بنانا (سی آر سی پی)، حاضری کی نگرانی کا نظام (اے ایم ایس) اور اسکول لیڈرشپ ڈیولپمنٹ (ایس ایل ڈی) شامل ہیں۔

پی جی آئی-ڈی  اضلاع کی دس  زمروں میں درجہ بندی کرتی ہے ۔ اس کے مطابق  سب سے زیادہ قابل حصول گریڈ 'دکش' ہے، جو کہ اس زمرے میں یا مجموعی طور پر 90فیصد سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والے اضلاع کے لیے ہے۔ پی جی آئی-ڈی میں سب سے کم گریڈ کو  'آکانشی-3 کہا جاتا ہے جو کل پوائنٹ کے 10فیصد تک کے اسکور کے لیے ہے۔ پی جی آئی-ڈی  کا حتمی مقصد اضلاع کو اسکولی تعلیم میں مداخلت کے لیے ترجیحی علاقوں میں مدد کرنا ہے اور اس طرح اعلیٰ درجے تک پہنچنے میں بہتری لانا ہے۔

2020-21 اور 2021-22 کے لیے پی جی آئی-ڈی کی مشترکہ رپورٹ مندرجہ ذیل لنک پر دیکھی جا سکتی ہے:

https://www.education.gov.in/statistics-new?shs_term_node_tid_depth=396&Apply=Apply

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

6875


(Release ID: 1938342) Visitor Counter : 134