صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راشٹرپتی بھون 10 اور 11 جولائی کو وزیٹرز کانفرنس 2023 کی میزبانی کرے گا


صدر جمہوریہ ہند کانفرنس کے دوران وزیٹر ایوارڈز 2021 سے نوازیں  گ

Posted On: 08 JUL 2023 7:48PM by PIB Delhi

راشٹرپتی بھون 10 اور 11 جولائی 2023 کو وزیٹرز کانفرنس 2023 کی میزبانی کرے گا۔ صدر جمہوریہ ہند اعلیٰ تعلیم کے 162 مرکزی اداروں کی وزیٹر ہیں۔

دس جولائی، 2023 کو،  صدریہ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو اپنا افتتاحی خطبہ دیں گی۔ تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

گیارہ جولائی 2023 کو، کانفرنس میں’ پائیدار ترقی کے لیے تعلیم: ایک بہتر دنیا کی تعمیر‘ کے موضوع پر غورو خوض  کیا جائے گا ۔ پانچ مختلف گروپ ذیلی موضوعات جیسے کہ  این ای پی- 2020 کی تکمیل میں تعاون؛ بین الاقوامی  بنانے کی کوششیں اور جی-20؛ تحقیقی تعاون اور پہچان؛ تنوع، مساوات، شمولیت اور تندرستی؛ امرت کال کے لیے منصوبے اور ایکشن آئٹمز پر غور و فکر کریں گے ۔ اختتامی اجلاس میں غور و خوض کے نتائج صدر کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ صدر دروپدی مرمو اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گی۔

 دس  جولائی، 2023 کو، وزیٹرس کانفرنس کے آغاز سے پہلے، صدر مرمو ’اختراع‘، ’ تحقیق‘ اور ’ٹیکنالوجی کی ترقی‘ کے زمرے میں وزیٹر ایوارڈز 2021 پیش کریں گی۔

سیلیکون فائبر شیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ریسسٹیو پلیٹ چیمبر ڈٹیکٹر کے لیے ملک کے اندر چارج پک اپ پینلز تیار کرنے کے لیےجنوبی  بہار کی مرکزی یونیورسٹی    اسکول آف فزیکل اینڈ کیمیکل سائنسز کے  پروفیسر وینکٹیش سنگھ کو  ’اختراع‘ کے  لئے   وزیٹر ایوارڈ  سے نوازا  جائے گا۔

’فزیکل سائنسز میں تحقیق‘ کے لیے وزیٹر ایوارڈ اسکول آف فزکس، حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر سرجیت دھارا کو نرم مادے اور مائع کرسٹل میں ان کے کام کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ہری سنگھ گور وِشو ودیالیہ، ساگر سے پروفیسر محمد لطیف خان کو مشرقی ہمالیہ اور وسطی ہندوستان میں جنگلاتی حیاتیاتی تنوع، آر ای ٹی (ریئر اینڈ ڈینجرڈ  اینڈ ٹھیٹینڈ) پودوں کی اقسام کی ری جنریشن  کو سمجھنے اور   جنگلات کو لاحق  خطرے کی  صورت حال کے جائزے میں  تعاون کے لیے ’حیاتیاتی سائنس میں تحقیق‘ کے لیے وزیٹر کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

’ٹیکنالوجی کی ترقی‘ کے لیے وزیٹر ایوارڈ اسکول آف فزکس، حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر کے سی جیمز راجو کو فیرو الیکٹرک تھن فلمس  استعمال کرتے ہوئے فریکوئنسی ٹیون ایبل مائیکرو ویو آلات میں ان کی خدمات کے لیے دیا جائے گا۔

صدر جمہوریہ چھٹے وزیٹر ایوارڈ، 2020 برائے تحقیق (فزیکل سائنسز)  سے اسکول آف کیمسٹری، حیدرآباد یونیورسٹی  کے پروفیسر انونے سامنتاکو نوازیں گی۔ یہ ایوارڈ انہیں مولیکیولر سسٹمز اور میٹیریلز  کے فوٹو ایکسائٹیشن پر  بننے والے  کم مدت تک رہنے والے  کیمیکل  اسپیشیز  کی اسپیکٹرو اسکوپی اور ڈائنامکس کے لئے  ان کے تحقیقی  خدمات  پر  دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6864


(Release ID: 1938264) Visitor Counter : 104