بھارتی چناؤ کمیشن
ہندوستان اور پانامہ نے انتخابی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے
ای سی آئی دنیا بھر کے انتخابی اداروں کے ساتھ منسلک ہونے اور دنیا بھر میں جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے: سی ای سی راجیو کمار
ای سی آئی نے انتخابی تعاون کو وسعت دی ہے۔ برازیل-چلی-میکسیکو کے ساتھ مفاہمت نامے کے بعد، پانامہ ای سی آئی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے والا چوتھا لاطینی امریکی ملک ہے
Posted On:
07 JUL 2023 3:59PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن آف انڈیا اور پانامہ کے الیکٹورل ٹریبونل (ای ٹی) نے آج پانامہ سٹی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ انتخابی انتظام اور انتظامیہ کے میدان میں ان کے جاری تعاون کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک قائم کیا جا سکے۔ چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا جناب راجیو کمار کی قیادت میں ای سی آئی کے تین رکنی وفد نے پاناما کے الیکٹورل ٹریبونل کے پریزائیڈنگ مجسٹریٹ جناب الفریڈو جُنکا وینڈے ہاکے کے ساتھ دونوں انتخابی انتظام کے اداروں (ای ایم بیز) کے درمیان تعاون کومضبوط کرنے اور معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں بات چیت کی۔ اس موقع پر پانامہ کے ای ٹی کے فرسٹ وائس پریزیڈینشیل مجسٹریٹ جناب ایڈوارڈو والدیس ایسکوفری اور سیکنڈ وائس پریزیڈینشیل مجسٹریٹ جناب لوئس اے گوئرا مورالز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای سی جناب کمار نے کہا کہ یہ مفاہمت نامہ دنیا بھر میں انتخابی اداروں کے ساتھ منسلک ہونے اور دنیا بھر میں جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ای سی آئی کے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’دنیا بھر سے انتخابی سالمیت کے بہترین طریقوں سے سیکھتے ہوئے، ای سی آئی دوسرے ممالک میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنی مہارت اور علم شیئر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ بات چیت کے دوران، پانامہ کے ای ٹی کے پریزائیڈنگ مجسٹریٹ جناب الفریڈو نے انتخابات میں ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے استعمال پر دونوں ای ایم بیز کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ای سی آئی اپنے ’بین الاقوامی تعاون پروگرام‘ کے ذریعے غیر ملکی الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بیز) کے ساتھ اپنے روابط اور تعاون کو بڑھا رہا ہے۔ گزشتہ برسوں میں میکسیکو، برازیل اور چلی کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کے بعد، ای سی آئی کی طرف سے لاطینی امریکہ کے خطے میں ای ایم بی کے ساتھ یہ چوتھا مفاہمت نامہ ہے، جبکہ میں ای ایم بیز اور دنیا بھر کی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مجموعی طور پر 31 مفاہمت نامے کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا اور پانامہ کا الیکٹورل ٹریبونل ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے- ویب) کے ممبر ہیں۔ پانامہ کے ای ٹی کے عہدیداروں نے مارچ 2023 میں ای سی آئی کے زیر اہتمام ’جامع انتخابات اور انتخابات کی یکجہتی ‘ پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کی جو ’سمٹ فار ڈیموکریسی ‘ کے زیراہتمام ’کوہورٹ آن الیکشن انٹی گریٹی ‘ کے لئے لیڈ کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔ پانامہ کے ای ٹی کے عہدیداروں نے اپریل 2021 میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوران ای سی آئی کے زیر اہتمام ’بین الاقوامی الیکشن وزیٹرس پروگرام‘ میں بھی حصہ لیا اور جون 2021 میں آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں آئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت انتخابی منصوبہ بندی پر ایک تربیتی کورس میں بھی شرکت کی تھی۔
مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں دونوں تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ای سی آئی کا وفد اے- ویب کی 11ویں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ اور کارٹیجینا، کولمبیا میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے- ویب) دنیا بھر میں الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بیز) کی سب سے بڑی انجمن ہے جس میں 119 ای ایم بی بطور ممبر اور 20 علاقائی ایسوسی ایشنز/تنظیمیں بطور ایسوسی ایٹ ممبر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 6841
(Release ID: 1938039)
Visitor Counter : 102