وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیڈٹس کے لیے واحد ونڈو این سی سی انٹیگریٹڈ سافٹ ویئر لانچ کیا


این سی سی نے تمام کیڈٹس کے صفر بیلنس اکاؤنٹس کھولنے کے لیے، ایس بی آئی کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں

کیڈٹس کا یونیفارم الاؤنس براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں جائےگا

Posted On: 07 JUL 2023 2:44PM by PIB Delhi

ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل انڈیا مشن کے ساتھ ہم آہنگی کے ایک اہم قدم میں، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 07 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں ایک این سی سی انٹیگریٹڈ سافٹ ویئر لانچ کیا۔ این سی سی انٹیگریٹڈ سافٹ ویئر، بھاسکراچاریہ انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اور جیو انفارمیٹکس(بی آئی ایس اے جی)کے ساتھ شراکت میں تیار کیا گیاہے۔ یہ کیڈٹس کے لیے ایک واحد ونڈو انٹرایکٹو سافٹ ویئر ہے، جسے ’انٹری ٹو ایگزٹ ماڈل‘ پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

این سی سی انٹیگریٹڈ سافٹ ویئر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’ایک بار کیڈٹ ہمیشہ ایک کیڈٹ‘‘ کے وژن پر مبنی ہے، اور این سی سی میں کیڈٹ کے طور پر اندراج کے مرحلے سے لے کر سابق طلباء کے طور پر باہر نکلنے کے اندراج تک پورے عمل کو ڈیجیٹلائز کرے گا۔ اس سے سرٹیفکیٹس کا بغیر کسی رکاوٹ کے اجراء، این سی سی کیڈیٹس کے ملازمت کے وقت ان کا ایک آل انڈیا ڈیٹا بیس تیار کیا جا سکے گا۔

اس تقریب کے دوران، این سی سی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے ایس بی آئی کی ’’پہلی اڑان‘‘ اسکیم کے تحت ڈیبٹ کارڈ، چیک بک اور پاس بک کی سہولت کے ساتھ تمام این سی سی کیڈٹس کے صفر بیلنس اکاؤنٹس کھولنے کے لیے۔ وزیر دفاع کی موجودگی میں، ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے۔ اس ایم او یو سے ہر سال تقریباً 5 لاکھ کیڈٹس مستفید ہوں گے۔

یہ اکاؤنٹ، تربیت کی تکمیل تک یا 18 سال کی عمر تک، جو بھی بعد میں ہو، فعال رہے گا۔ یہ نہ صرف کیڈٹس کو قومی بینک کاری کے نظام سے متعارف کرائے، گا بلکہ انہیں اپنے کھاتوں میں رقوم کی ڈی بی ٹی (براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر) کے ذریعے، دیگر سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک تیار پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔

حکومت کے ڈی بی ٹی اقدام کے تحت، وزارت دفاع نے جسمانی یونیفارم کی تقسیم کے عمل کو مزید شفاف اور ہموار بنانے کے لیے اصلاح کی ہے، جس سے این سی سی کیڈٹس کے بینک کھاتوں میں یونیفارم الاؤنس کی براہ راست بینک منتقلی کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ موجودہ مرکزی خریداری اور تقسیم کے عمل کی جگہ لے لے گا۔ این سی سی یونیفارم کی فراہمی کے لیے، یونیفارم الاؤنس اب ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے کیڈٹس کے ان بینک کھاتوں میں منتقل کیا جائے گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے، این آئی سی اور ڈی بی ٹی کو متعارف کراتے ہوئے، این سی سی، بی آئی ایس اے جی اور ایس بی آئی کے عہدیداروں کی این سی سی کی ڈیجیٹلائزیشن کرنےمیں ان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ یہ اقدامات، یقینی طور پر پورے ملک میں این سی سی سے متعلق معلومات تک فوری رسائی فراہم کریں گے اور موجودہ اور اس سے مستقبل، دونوں دورکے، پرعزم کیڈٹس کو فائدہ پہنچے گا۔

اس تقریب کے دوران دفاعی سکریٹری شری گریدھر ارامانے، ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ اے وی ایس ایم وی ایس ایم کے ساتھ وزارت، این سی سی، بی آئی ایس اے جی اور ایس بی آئی کے سینئر افسران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(2)US1N.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2(2)TT79.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic3(2)XMTE.JPG

*****

U.No.6838

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1938018) Visitor Counter : 152