وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کی لداخ تک رسائی ‘‘جلّے لداخ ’’

Posted On: 06 JUL 2023 9:32AM by PIB Delhi

دوردراز کے علاقوں کی ترقی کے تئیں قومی قیادت کے وژن پرعمل کرتے  ہوئے بھارتی بحریہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ سے رابطے کو مستحکم بنانے کی خاطر مخصوص کثیر جہتی رسائی کا پروگرام شروع کیا ہے۔اس پروگرام کا مقصد لداخ کے نوجوانوں کی  دفاعی خدمات، قومی تعمیر کے استحکام  اور خطے  میں بحریہ کے احساس کو فروغ دینے میں زیادہ شرکت کویقینی بنانا ہے۔اس پروگرام کے ایک حصے کے طورپر بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل آر ہری کمار 6 اور7جولائی 2023 کو لیہہ میں رسائی کی مختلف سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔  بھارتی بحریہ نے رسائی میں اضافے  کی سرگرمیوں  کے ایک حصے کے طورپر پچھلے سال شمال مشرق میں  جامع  سرگرمیاں انجام دی تھیں۔

 (https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1881710)

بھارتی بحریہ کے رسائی کے پروگرام کے تحت  لداخ میں  جن پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ان میں  بحریہ کے بینڈ کی  عوام  میں کارکردگی  کا مظاہرہ ، بھارتی بحریہ اور لداخ  یوٹی کی ٹیم کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ  ، بائک اور کار کی مہم جوئی  کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کرنا اور مختلف اسکولوں کے دورے شامل ہیں  ۔

لیہہ میں اپنے دورے کے دوران سی ایم ایس   لیہہ اور لداخ کے  لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی ) بریگیڈیئر (ڈاکٹر ) بی ڈی مشرا  (ریٹائرڈ) سے ملاقات کریں گے اور  جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کی جانب سے خرا ج عقیدت پیش کریں گے۔سی این ایس کے ہمراہ این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ کلاہری کما ر6 جولائی 2023 کو سندھوسنسکرتی کیندر  میں  بھارتی بحریہ کے بینڈ کے ذریعہ پیش کئے جانے والے خصوصی کنسرٹ ‘ سرگم ’ میں میزبان خصوصی ہوں گے۔ایل جی سرگم میں  مہمان خصوصی ہوں گے۔

7جولائی 2023 کو بحریہ کی ٹیم اور لداخ کے ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ فٹ بال میچ ہوگا جو اسپیٹک  فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گااور اس میں سی این ایس میز بان خصوصی ہوں گے جبکہ ایل جی مہمان خصوصی ہوں گے۔ایل جی ایک موٹر سائیکل اور ایک کار کی مہم جوئی کو بھی ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے جو بالترتیب دلی اور وشاکھا پٹنم تک جائیں گے۔سی این ایس اور  این ڈبلیو ڈبلیو  اے کے صدر  لیم ڈون سینئیر سیکنڈری اسکول کادورہ بھی کریں گے اور وہاں طلبا اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

موٹر سائیکل اور کار کی یہ مہم  ،جس میں  لداخ کے رہنے والے بحریہ کے ارکان  اور 20 خواتین سمیت 107  افراد شامل ہیں۔دلی اور وشاکھا پٹنم سے بالترتیب اور 15 اور 22 جون 2023 سے شروع ہوئی تھی اور اس نے پورے لداخ کے خطے میں  مختلف  اسکولوں میں  3000سے زیاد ہ طلبا کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ۔

(https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1932552)

لیہہ سے واپسی کےمرحلے میں ، کُل 5000 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرتے ہوئے ،شرکاء مختلف اسکولوں کے طلبا کے علاوہ مقامی آبادی کے ممتاز افراد کے ساتھ بھی بات چیت کریں  گے۔

بحریہ کے مختلف اسٹیشنوں پر تعینات لداخ  کے رہنے والے بحریہ کے تمام اہلکار  ان  تقریبات میں شرکت کررہے ہیں اور  نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں قوم کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بھارتی بحریہ میں شامل ہونے اور   فخر کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی ہمت افزائی کے لئے اپنے تجربات اور کامیابی کی داستانیں  طلبا کو سنا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)XEGQ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(7)Y297.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(8)CarExpeditionGQD5.jpg

*************

ش ح۔وا ۔ رم

(06-07-2023)

U-6793



(Release ID: 1937668) Visitor Counter : 101