امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے 5,000 کروڑ روپے کی کل لاگت کے ساتھ ‘‘ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری کی اسکیم’’  کا آغاز کیا


مرکزی وزیر داخلہ اور باہمی تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے 13 جون 2023 کو نئی دہلی میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل رہنمائی کے تحت، ہندوستان میں آفات کے خطرے کو کم کرنے کے نظام کو مضبوط بنا کر آفات کے دوران ‘صفرا موات’ اور املاک کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اسے آفات سے محفوظ بنایا جا سکے

اس اسکیم کا مقصد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے اندر فائر سروسز کو وسعت دینا اور جدید بنانا ہے اس نظریے کے ساتھ کہ این ڈی آر ایف کی تیاری اور صلاحیت سازی کے پروگرام کے ذریعے ریاستی سطح پر فائر سروسز کو مضبوط بنانے کی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے گا

اسکیم کی تفصیلات وزارت داخلہ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈویژن کی ویب سائٹ https://ndmindia.mha.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں

Posted On: 05 JUL 2023 7:11PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں میں فائر سروسز کو مضبوط بنانے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت تیاری اور صلاحیت سازی فنڈنگ ونڈو کے  لئےمختص کردہ فنڈ سے ‘‘ریاستوں میں 5,000 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری کی اسکیم’’ شروع کی ہے۔ کل اخراجات میں سے 500 کروڑ روپے کی رقم ریاستوں کو ان کی قانونی اور بنیادی ڈھانچہ پر مبنی اصلاحات کی بنیاد پر ترغیب دینے کے لیے رکھی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک خط تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور ہیڈ آف فائر سروسز کو بھیجا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے 13 جون 2023 کو نئی دہلی میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آفات کے بندوبست ( ڈیزاسٹر مینجمنٹ) کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل رہنمائی کے تحت، آفات کے دوران ‘صفر موت’ اور املاک کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ہندوستان میں آفات کے خطرے کو کم کرنے کے نظام کو مضبوط بنا تے ہوئے اِسے آفات سے محفوظ ملک بنایا جا سکے۔

اس اسکیم کا مقصد ریاستوں میں فائر سروسز کو وسعت دینا اور ان کی جدید کاری کرنا ہے اس نظریہ کے ساتھ کہ این ڈی آر ایف کی تیاری اور صلاحیت سازی کے  پروگرام  کے ذریعے ریاستی سطح پر فائر سروسز کو مضبوط بنانے کی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسکیم کے تحت پروجیکٹوں/تجاویز کے لیے فنڈز حاصل کرنے کے لیے، متعلقہ ریاستی حکومتوں کو ان کے اپنے اپنے بجٹ کے وسائل سے 25فیصد حصہ ڈالنا ہوگا (سوائے شمال مشرقی اور ہمالیائی ریاستوں کے جو کہ 10فیصد حصہ ڈالیں گی) اس اسکیم کی تفصیلات وزارت داخلہ، حکومت ہند کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈویژن کی ویب سائٹ https://ndmindia.mha.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

اس اسکیم کی ابتدا پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی- ایف سی) کی سفارش سے ہوئی ہے جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ(ایس ڈی آر ایف) میں سے ہر ایک کا 12.5 فیصد مختص کرنے کی اجازت دیتا ہے [کل کا 10فیصدنیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ(این ڈی آر ایم ایف) اور تیاری اور صلاحیت کی تعمیر کی فنڈنگ ونڈو کے لئےاسٹیٹ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (ایس ڈی آر ایم ایف)]  کی کل رقم ۔

 نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کی کل رقم  میں سے‘‘فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری’’ کی ترجیح کے لیے 5,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ رقم حوالے کئے جانے کی مدت کے بعد مختص  شدہ رقوم  کے سلسلے میں  منظور شدہ منصوبوں کے لیے ذمہ داریوں کے لیے کوئی  رد عمل  نہیں ہوگا۔

*************

( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.6796



(Release ID: 1937664) Visitor Counter : 114