نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو مبارکباددی ہے
Posted On:
28 JUN 2023 3:57PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ نے عید الاضحیٰ کے مقد س موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
ان کے پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:
عیدالاضحیٰ کے مقدس تہوار کے موقع پر میں اپنے سبھی ہم وطنوں کو صدق دلی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ عیدالاضحیٰ قربانی اور بے لوث خدمت کی ایک علامت ہے اور اظہار تشکر کو ایک موقع ہے۔ یہ کنبوں اور برادریوں کے لئے خوشی اور برکتوں کو بانٹنے کے لئے اکٹھے ہونے کا بھی ایک موقع ہے۔
میری دعا ہے کہ عید کا تہوار ہم سب کے لئے امن ، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-6775
(Release ID: 1937434)
Visitor Counter : 120