کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان کا قابل ذکر معاشی پیمانہ اور بازار کی صلاحیت اسٹارٹ اپس کو عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں پنپنے اور پھلنے پھولنے کے قابل بناتی ہے: مرکزی وزیر تجارت اور صنعت۔ جناب پیوش گوئل
عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کے تمام حصوں میں جامع، معاون اور پائیدار اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی عالمی کوشش:جناب پیوش گوئل
جدت طرازی اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی حمایت کرنے کے لیے تمام اقوام کی اجتماعی ذمہ داری: جناب پیوش گوئل
ہندوستان، اسٹارٹ اپ 20 کے ذریعے شریک ممالک کے ساتھ مشغول ہونے پر بہت خوش ہے اور مستقبل کو نئی شکل دینے والے ملازمت کے تخلیق کاروں کی نئی نسل کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے: جناب پیوش گوئل
Posted On:
04 JUL 2023 4:33PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان کے قابل ذکر اقتصادی پیمانے اور مارکیٹ کی صلاحیت نے اسٹارٹ اپ کو عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں پنپنے اور پھلنے پھولنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گروگرام، ہریانہ میں آج 'اسٹارٹ اپ 20 شِکھر' سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کے تمام حصوں میں شمولیتی، معاون اور پائیدار اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی پرورش کے لیے عالمی کوشش ہونی چاہیے۔
جناب گوئل نے کہا کہ یہ صرف انفرادی ممالک کا کردار نہیں ہے بلکہ تمام ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اختراعات اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی حمایت کریں۔ جی 20 میں اسٹارٹ اپس پر بات چیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ خیالات کے تبادلے، بہترین طریقوں اور فنڈنگ کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور تحقیق اور ترقی میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔
وزیر موصوف نے اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کی تعریف کی اور کہا کہ متنوع تجربات اور علم کی اس مصروفیت کا مقصد تعاون کو فروغ دینا اور ملکوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنا ہے۔ جناب گوئل نے امید ظاہر کی کہ شرکاء، مقامی اور بین الاقوامی دونوں، قیمتی یادیں، سیکھنے، اور رابطے کے ساتھ اپنے اپنے اسٹارٹ اپ سفر کو مزید پروان چڑھانے اور اپنے متعلقہ ممالک میں کاروباری برادری کی ترقی میں اپنا تعاون دیں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان اسٹارٹ اپ 20 کے ذریعہ اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ مشغول ہونے میں بہت خوش ہے اور تجربات کو بانٹنے اور مستقبل کو نئے سرے سے تشکیل دینے والے روزگار کے تخلیق کاروں کی نئی نسل کی حوصلہ افزائی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
جناب پیوش گوئل نے نشاندہی کی کہ ہندوستان اپنے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کے بڑے ہنر اور مہارت کے ساتھ ایک منفرد مقام پر ہے جو اسٹارٹ اپس کے لیے پرکشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایک منفرد اسٹارٹ اپ کلچر اور بڑے بازار کی صلاحیت ہے، جو واقعی اسٹارٹ اپس کے لیے فائدہ مند ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں نسبتاً نیا داخل ہونے والا ہندوستان پہلے ہی دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بن چکا ہے۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ ملک کی خواہشات اس کامیابی سے آگے بڑھی ہیں، جس کا مقصد نہ صرف نوجوانوں بلکہ مختلف عمر کے افراد کے درمیان کاروباری صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سات سالوں میں، ہندوستان کے 100,000 رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس ہیں، جن میں 100 سے زیادہ یونیکارن شامل ہیں، نے صحت، مالیات اور زراعت جیسے مختلف شعبوں میں اہم شراکت کی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں اور اختراع کو فروغ دیا ہے۔
جناب گوئل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گروگرام، جو ریاست ہریانہ میں ایک اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر جانا جاتا ہے، 100 فارچیون 500 کمپنیوں، معروف ٹیک فرموں، اور متعدد اسٹارٹ اپس کے ساتھ ہندوستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے متحرک منظرنامے کی نمائش کرتا ہے۔
******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6755
(Release ID: 1937401)
Visitor Counter : 112