سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے راجستھان کے پرتاپ گڑھ میں 5600 کروڑ روپےکی لاگت کی 11 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 04 JUL 2023 3:08PM by PIB Delhi

سڑک نقل وحمل اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجستھان کے پرتاپ گڑھ میں 5600 کروڑ روپے کی لاگت کے 11 این ایچ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00162PF.jpg

راجستھان میں کل 219 کلومیٹر کی لمبائی اور 3775 کروڑ روپے کی لاگت والے چار قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا آج افتتاح کیا گیا۔ نیشنل ہائی وے 48 پر کشن گڑھ سے گلبا پورہ سیکشن تک 6 لین کا یہ پروجیکٹ، اجمیر اور بھلواڑہ اضلاع کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو تیز کرے گا۔ گلاب پورہ سے چتوڑ گڑھ سیکشن کی 6 لیننگ سے بھلواڑہ اور چتور گڑھ اضلاع کے اودے پور، جے پور اور کوٹہ کے علاقوں کا باہمی رابطہ مضبوط ہوگا۔ فتح نگر میں قومی شاہراہ 162اے پر 4 لین والے آر او بی کی تعمیر سے ریلوے کراسنگ پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

سی آر آئی ایف کے تحت مندریال میں چمبل ندی پر ہائی لیول پل کی تعمیر کا آج افتتاح کیا گیا۔ اس پل کی تعمیر سے راجستھان کے مندریال، کرولی اور مدھیہ پردیش کے سبل گڑھ کے درمیان رابطہ برقرار رہے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023JMC.jpg

مبلغ 1850کروڑ کی لاگت والے 7 پروجیکٹوں اور کل 221 کلومیٹر کی لمبائی کا سنگ بنیاد بھی آج رکھا گیا۔ یہ پروجیکٹ مشہور مذہبی مقام ناتھ دوارا سے اودے پور ہوائی اڈے تک براہ راست رابطہ فراہم کریں گے۔ پرتاپ گڑھ بائی پاس کی تعمیر سے شہر کے اندر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ راس سے بیاورہ تک سڑک کی تعمیر سے بھلواڑہ جانے والی گاڑیوں کو سہولت ہوگی۔ ڈنگر پور، ادے پور اور بانسواڑہ کے قبائلی علاقوں کو بہتر رابطہ ملے گا۔ سنگواڑہ اور گڑھی میں بائی پاس کی تعمیر سے ڈنگر پور-بنسواڑہ کا فاصلہ 10 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔ جنگلا تی زندگی کے تحفظ کے لیے، بیور گومتی روڈ پر توڈ گڑھ وائلڈ لائف سینکچری میں تیرہ اینیمل انڈر پاس بنائے جائیں گے۔

راجستھان میں، سی آر ایف کے تحت، 2250 کروڑ کی لاگت سے 74 پروجیکٹوں کی منظوری کا بھی، اس پروگرام کے دوران اعلان کیا گیا۔ ان منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

*****

U.No.6747

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1937399) Visitor Counter : 97