خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت نے آج نئی دہلی میں ورلڈ فوڈ انڈیا-2023  سے متعلق بین وزارتی کمیٹی کی  دوسری میٹنگ  منعقدکی


خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے دائرے میں بنیادی  ڈھانچے  کی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحولیاتی نظام کے فروغ میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اہم رول پر زور دیا گیا

وزارتوں اور محکموں سے درخواست کی گئی  ہےکہ وہ ورلڈ فوڈ انڈیا-2023 میں اپنی شرکت/شراکت داری کے لائحہ عمل کی تفصیلات  کو مشترک کریں

Posted On: 30 JUN 2023 7:17PM by PIB Delhi

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون انیکسی میں ورلڈ فوڈ انڈیا-2023 پر دوسری بین وزارتی کمیٹی کی میٹنگ  منعقدکی۔ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری،  جناب منہاج عالم نے  وزارتوں محکموں ، ڈی ٹی بورڈس کے سینئر نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں مرکزی حکومت کی اہم وزارتوں اور محکموں کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ تمام شرکاء کو نئی دہلی میں 3سے5 نومبر 2023 کے درمیان منعقد ہونے والے ورلڈ فوڈ انڈیا-2023 کی تیاریوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ یہ میٹنگ مئی 2023 میں کمیٹی ممبران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے تسلسل میں ہوئی تھی۔

A person and person sitting at a tableDescription automatically generated with medium confidence

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے ایڈشنل  سکریٹری،  نے  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے دائرے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحولیاتی نظام کی ترقی میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اہم کردار پر زور دیا۔ تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں نے تقریب کی ریورس بایرس سیلر میٹ میں مصروفیات کے ساتھ ساتھ تکنیکی اجلاس میں شرکت ، نمائش کی جگہ/اسٹالز، کے ذریعہ تقریب میں اپنی شرکت کی توثیق کی۔شرکت کرنے والے افسروں نے اسٹارٹ اپ خصوصی آیوش مصنوعات کی فروغ او ڈی او پی جی آئی مصنوعات کے ساتھ بائرسیلر میٹ /آر بی ایس ایم ، سرگرمیوں میں تقریب کے لئے درکار مزید حمایت کا یقین دلایا۔افسروں نے تقریب میں برآمد کنندگان اور خریداروں کی مصدقہ  شرکت کی جانکاری فراہم کی اور تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی مزید رسائی سے بھی آگاہ کیا۔

A group of people sitting in a meetingDescription automatically generated with medium confidence

وزارت اور محکموں سے درخواست کی گئی کہ وہ ورلڈ فوڈ انڈیا میں اپنی شرکت / شراکتداری کے لائحہ عمل کی تفصیلات مشترک کریں ۔ مزید برآں انویسٹ مینٹ فیسلٹیشین  سیل(انویسٹ انڈیا) اور ایونٹ پارٹنر (ایف آئی سی سی آئی ) سے کہا گیا ہے کہ وہ غوروخوض کئے گئے لائحہ عمل کو آسان بنانے کے لئے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ساتھ تامل میل کرے اورحکومتی اداروں سے ضروری امداد حاصل کریں ۔ توقع ہے کہ بین وزارتی کمیٹی کی اگلی میٹنگ جولائی 2023 میں ہوگی ۔یہ میٹنگ مختلف شراکتداروں کی شرکت اور شراکتداری سے متعلق ہوگی۔

 

*************

ش ح۔ ح ا ۔ م ش

U. No.6735



(Release ID: 1937208) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu