کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 2023-24کی پہلی سہ ماہی میں کوئلے کی پیداوار 8.4فیصد نمو کے ساتھ222.93 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی


کول انڈیا لمیٹڈ کی پیداوار 9.85 فیصد نمو کے ساتھ 175.35 میٹرک ٹن کوئلے کی ترسیل پر پہنچ گئی

پہلی سہ ماہی میں37.62 فیصد نموکے ساتھ کول اسٹاک کی پوزیشن 107.15میٹرک ٹن تک پہنچ گئی

Posted On: 03 JUL 2023 3:55PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں 8.4فیصد نمو کے ساتھ کوئلے کی مجموعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کیا ہے۔ کوئلے کی مجموعی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو مالی سال 2022-23کی پہلی سہ ماہی میں 205.65میٹرک ٹن کے مقابلے میں 222.93 میٹرک ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی ہے۔

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے مالی سال 2023-24میں 9.85فیصد کی متاثر کن نمودرج کی ہے اور پیداوار 175.35میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 159.63میٹرک ٹن تھی۔ کیپٹو کانوں / دیگر نے بھی مالی سال 23-24میں4.74فیصد نمو کے ساتھ 30.48میٹرک ٹن کو چھو لیا جبکہ مالی سال 22-23کے اسی عرصے کے دوران 29.10میٹرک ٹن تھا۔ ان کامیابیوں نے اس شعبے میں مجموعی طور پر مثبت رفتار میں کردار ادا کیا ہے۔

A picture containing text, screenshotDescription automatically generated

اس کے ساتھ ساتھ مالی سال 2023-24کی پہلی سہ ماہی میں کوئلے کی مجموعی ترسیل 239.69میٹرک ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی ہے جبکہ مالی سال 2022-23کی پہلی سہ ماہی میں 6.97فیصد نمو کے ساتھ 224.08میٹرک ٹن تھی۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے مالی سال 2023-24کی پہلی سہ ماہی میں 186.21میٹرک ٹن پیداوار درج کی، جو مالی سال 2022-23کی پہلی سہ ماہی میں 5.32فیصد نمو کے ساتھ 176.81میٹرک ٹن تھی۔ اس کے ساتھ ہی ایس سی سی ایل اور کیپٹو/دیگر نے مالی سال 2023-24کی پہلی سہ ماہی میں 18.07میٹرک ٹن اور 35.41میٹرک ٹن ریکارڈ کیا ہے جبکہ مالی سال 202-23کی پہلی سہ ماہی میں یہ 17.30میٹرک ٹن اور 29.97میٹرک ٹن تھا، جس میں بالترتیب 4.45فیصد اور 18.16فیصد نمو ہوئی تھی۔ یہ اعداد و شمار ملک بھر میں ہموار تقسیم کو یقینی بنانے میں کوئلے کی سپلائی چین کی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہیں۔

مزید برآں، طلب میں اضافے کے نتیجے میں کوئلے کے ذخیرے کی ایک آرام دہ پوزیشن پیدا ہوئی ہے۔ کوئلے کا کل ذخیرہ 30  جون 2023 کو107.15میٹرک ٹن (عارضی) تک پہنچنے کاقابل ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 30جون 2022کو یہ 77.86میٹرک ٹن تھا جو 37.62 فیصدنموکی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نموکوئلے کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

کوئلے کی پیداوار بڑھانے اور بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کوئلے کی وزارت کی مسلسل کوششیں اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور مسلسل اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں بھارت کی استقامت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ یہ مثبت پیش رفت ملک کو مثبت انداز میں پیش کرتی ہے اور ملک کے توانائی کے شعبے کی مثبت سمت کو آگے بڑھانے میں مدد دیتی ہے، بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے عزم کو تقویت دیتی ہے اور خود کفیل بھارت کی راہ ہموار کرتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6717


(Release ID: 1937122) Visitor Counter : 133


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Kannada