وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل اتل آنند نے ایڈیشنل سکریٹری ڈی ایم اے کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 03 JUL 2023 1:16PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل اتل آنند نے 03 جولائی 2023 کو فوجی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔  یہ عہدہ اس سے قبل  لیفٹیننٹ جنرل انیل پوری کے پاس تھا، جو 28 فروری 2023 کو سبکدوش ہوئے تھے۔

وائس ایڈمرل اتل آنند کو 01 جنوری 1988 کو بھارتی  بحریہ کی ایگزیکٹو برانچ میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (71 ویں کورس، ڈیلٹا سکواڈرن) ڈیفنس سروسز کمان اینڈ اسٹاف کالج، میرپور (بنگلہ دیش) اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے ایشیا پیسفک سینٹر آف سکیورٹی اسٹڈیز، ہوائی، یو ایس اے  میں  ایڈوانسڈ سکیورٹی کوآپریشن کورس میں بھی شرکت کی ہے۔

اتی وششٹ سیوا میڈل ( اے وی ایس ایم ) اور وششٹ سیوا میڈل (وی ایس ایم ) حاصل کرنے والے، وائس ایڈمرل اتل آنند نے اپنے کیریئر میں کئی اہم تقرریاں کی ہیں، جن میں ٹارپیڈو ریکوری ویسل آئی این ٹی آر وی اے 72 ؛ میزائل کشتی آئی این ایس چتک؛ کارویٹ آئی این ایس کھوکری اور تباہ کن آئی این ایس ممبئی کی کمان بھی شامل ہے۔ انہوں نے   شاردا، رنوجے اور جیوتی نامی جہازوں کے نیویگیٹنگ آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں  اور وہ سی ہیریئر سکواڈرن آئی این اے ایس 300 کے ڈائریکشن افسر اور تباہ کن آئی این ایس دہلی  کے ایگزیکٹو افسر تھے۔ ان کی اہم اسٹاف  تقرریوں میں   ڈیفنس سروسزا سٹاف کالج، ویلنگٹن میں عملے کی ہدایت کاری؛ ڈائریکٹر،  بحری کارروائیوں کے ڈائریکٹر اور بحری  انٹیلی جنس (آپس) شامل ہیں۔

انہوں نے وزارت دفاع (بحری ) کے مربوط ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل ڈائریکٹر، نیول آپریشنز اور پرنسپل ڈائریکٹر، حکمت عملی، تصورات اور تبدیلی کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ فلیگ آفیسر کے طور پر، انہوں نے اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (خارجہ، تعاون اور انٹیلی جنس) نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڈکواسلا میں ڈپٹی کمانڈنٹ اور چیف انسٹرکٹر؛ فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریا؛ فلیگ آفیسر کمانڈنگ کرناٹک نیول ایریا اور ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنز کے طور پربھی خدمات انجام دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PICBCJ7.jpeg

*************

ش ح۔ش م۔ رم

U-6708


(Release ID: 1937024) Visitor Counter : 236