وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت -تنزانیہ مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی دوسری میٹنگ اروشا میں منعقد کی گئی

Posted On: 29 JUN 2023 4:40PM by PIB Delhi

بھارت  اور تنزانیہ کے درمیان  مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی ( جے ڈی سی سی )  کا دوسرا ایڈیشن 28 اور 29 جون،  2023 ء  کو اروشا میں منعقد  کیا گیا ۔ جوائنٹ سکریٹری  جناب امیتابھ پرساد کی قیادت میں  بھارتی وفد میں وزارت دفاع اور مسلح افواج کے سینئر افسران   اس میں شامل تھے۔  تنزانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر  جناب بنے ایس پردھان نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران، دونوں فریقوں نے بحر ہند کے علاقے میں سیکورٹی کو بڑھانے کے مقصد سے تعاون کے وسیع مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔  بھارتی وفد نے دوست ممالک کو برآمد کرنے کے لئے  بھارتی دفاعی مینوفیکچرنگ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں  کو اجاگر کیا ۔ دونوں فریقین کے درمیان دفاعی تعاون کے لیے ایک پانچ سالہ روڈ میپ  سے بھی اتفاق کیا گیا، جس میں اپنی مرضی کے مطابق تربیت اور صلاحیت کی تعمیر سے لے کر سمندری تعاون، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دفاعی آلات اور ٹیکنالوجی میں تعاون شامل ہیں۔

دفاعی پی ایس یوز  کے نمائندے بھی  بھارتی وفد کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے جے ڈی سی سی  اجلاس کے موقع پر تنزانیہ کی افواج کے  فریقین کے ساتھ وسیع ملاقاتیں کیں۔

بھارت  کے تنزانیہ کے ساتھ  دوستانہ  اور قریبی تعلقات  ہیں  جو مضبوط صلاحیتوں کی تعمیر اور ترقیاتی شراکت داری کے مواقع سے  مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔ جے ڈی سی سی  میٹنگ  کے لیے  بھارتی وفد کے دورے سے تنزانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6611



(Release ID: 1936282) Visitor Counter : 126