صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 28 JUN 2023 5:03PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، ’’عیدالاضحیٰ کے موقع پر، میں شہریوں خصوصاً بھارت اور غیرممالک میں آباد مسلم بھائیوں اور بہنوں کو تہہ دل سے نیک ترین خواہشات پیش کرتی ہوں۔

عید الاضحیٰ محبت اور ایثار کا مقدس تیوہار ہے۔ یہ تیوہار ہمیں ایثار اور بنی نوع انسانیت کی بے لوث خدمت کے راستے پر چلنے کے لیے ترغیب فراہم کرتا ہے۔

آیئے، ہم اس دن معاشرے میں باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کو عام کرنے کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6588



(Release ID: 1936029) Visitor Counter : 121