سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کو با اختیار بنانے والے محکمہ نے 27 جون، 2023 کو ہیلن کیلر  ڈے منایا


اس سے  وابستہ اداروں کے ذریعے پورے ہندوستان میں 50 سے زیادہ مقامات پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے

Posted On: 27 JUN 2023 3:53PM by PIB Delhi

ہیلن کیلر ڈے، ہیلن کیلر  کی پیدائش کا جشن منانے کے لیے ایک یادگاری دن ہے، جو ہر سال 27 جون کو منایا جاتا ہے۔ حالانکہ ہیلن کیلر پیدائشی طور پر  سماعت و بینائی سے  محروم تھیں، لیکن انہوں نے  زندگی میں پختہ عزم کیا اور اپنے  مقاصد کو حاصل کیا۔ وہ ایک مشہور مصنف بن گئیں، کئی کتابیں شائع کیں، ’’امریکن فاؤنڈیشن فار دی بلائنڈ‘‘ کی بنیاد ڈالی، اور  معذور افراد کے لیے ایک وکیل کے طور پر کام کیا۔ سائنس و ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے  نتیجہ میں، سماعت و بینائی سے محروم افراد مکمل بھرپور اور نتیجہ خیز زندگی بسر کرنے کے قابل ہیں۔ ہیلن کیلر ڈے پر، ہم معذور افراد  کی مدد کرنے اور  شمولیتی شعبے میں ہوئی پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ یاد دلاتا ہے کہ ہر کسی میں صلاحیت ہے اور وہ سماج میں  کافی تعاون دے سکتا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت، حکومت ہند کے تحت معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ملک کے معذور افراد کی ترقی کے سبھی ایجنڈے کی دیکھ ریکھ کرنے والی نوڈل اکائی ہے۔ ہیلن کیلر کی حصولیابیوں کو اجاگر کرنے اور متعلقین، مخصوص طور  پر معذور افراد کو ترغیب دینے کے مقصد سے، محکمہ نے 27 جون 2023 کو ہیلن کیلر ڈے منایا، اس سے وابستہ اداروں کے ذریعے پورے ہندوستان میں 50 سے زیادہ مقامات پر مختلف پروگرام منعقد کیے۔

27 جون، 2023 کو ہیلن کیلر ڈے منانے کے لیے ملک بھر میں بیداری پیدا کرنے کے پروگرام، سیمینار اور ورکشاپ، ادارہ کے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن 91.2 این آئی وی ایچ ہیلو دون کے ذریعے ایک آڈیو ویڈیو پروگرام، ویبنار، کھیل کی سرگرمیاں، سوال و جواب کے مقابلے وغیرہ کا اہتمام کیا گیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6555



(Release ID: 1935728) Visitor Counter : 117