مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شہری صفائی ستھرائی کے دنیا کے سب سے بڑے جائزے کا آٹھواں ایڈیشن شروع ہو گیا
~ سوچھ بھارت مشن کی خاص بات - سوچھ سرویکشن
~ #میرا شہر ، میری پہچان
Posted On:
27 JUN 2023 12:52PM by PIB Delhi
دنیا کے سب سے بڑے شہری صفائی ستھرائی کے جائزے ،سوچھ سرویکشن 2023 - میرا شہر، میری پہچان کے 8ویں ایڈیشن کے لیے پوری تیاریاں کرلی گئی ہیں ۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے سوچھ سرویکشن (ایس ایس) 2023 کے لیے فیلڈ جائزے کا آغاز کیا۔ ایس ایس 2023 کے تحت، یکم جولائی 2023 سے تقریباً 3,000 جائزہ کار اس جائزے میں حصہ لیں گے۔ جائزہ کار ساڑھے چار ہزار سے شہروں کی 46 اشاریئے کی کارکردگی کا مطالعہ کریں گے اور یہ عمل ایک ماہ کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔ 24 مئی 2022 کو شروع کیا گیا، سوچھ سرویکشن 2023 چمپئن ویسٹ ٹو ویلتھ ہے اور اسے کچرے کی پروسیسنگ اور سائنسی انتظام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اسے اصل میں ایک مسابقتی نگرانی کے آلے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا، سوچھ سرویکشن کو 2016 میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے تحت متعارف کیا گیا تھا، جس کا مقصد صفائی ستھرائی کے مقصد سے شہروں کو پائیدار صفائی اور فضلہ کے انتظام کے ہدف کو تیز رفتار مسابقتی انداز میں حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔ سوچھ سرویکشن یعنی صفائی ستھرائی سے متعلق جائزے نے شہروں کو مسابقت کے صحت مند جذبے کے ساتھ شہری صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور اپنے شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطرحوصلہ افزائی کی ہے۔ توقع ہے کہ اس سال کے جائزے کے دوران 10 کروڑ شہریوں کی شرکت متوقع ہے، جو کہ دنیا کا سب سے بڑا سالانہ شہری صفائی ستھرائی سے متعلق جائزہ ہوگا۔ چار سہ ماہی میں منعقد کئے جانے والے یہ جائزے کے پہلے تین سہ ماہی جائزے، پہلے ہی کامیابی کے ساتھ مکمل کئے جا چکے ہیں۔
صفائی ستھرائی سے متعلق جائزے، سوچھ سرویکشن 2023 کے لیے ایک نئی تیسری سہ ماہی اس سال متعارف کرائی گئی تھی اور ریاستوں / شہروں نے اپنی سرگرمیوں اور تیاری کی سطح کو بڑھانے کے لیے جائزے کے لیے کمر کس لی ہے۔ گزشتہ دو مہینے میں ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے حالات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، اب یکم جولائی 2023 سے اس چوتھی سہ ماہی کو شروع کیا جا رہا ہے۔
سوچھ سرویکشن 2023 کے چوتھے اور آخری سہ ماہی کے جائزے کا آغاز کرتے ہوئے جس کا بہت ہی شدت کے ساتھ انتظار تھا، ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے) کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے ورچوئل وسیلے سے ایک پروگرام میں کہا کہ، "سوچھ سرویکشن کے پچھلے 7 سال میں سوچھ بھارت مشن کو اجاگر کیا گیا ہے اور ہمیں اس سال بھی جاری رکھنا ہے۔ ہم اسے چھوٹے اور درمیانے درجے کے شہروں کے لیے آسان اور کارآمد بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ سوچھ سرویکشن صفائی ستھرائی میں بہتری لانے کے لیے بندوبست کا ایک آلہ کار بنے ۔ مین ہول کو مشین ہول میں تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری نے صفائی مترا سرکشا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ فضلے کو قابل استعمال بنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے اسے سورس یعنی ماخذ پر ہی الگ کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ مذکورہ سرویکشن شہروں کو صفائی ستھرائی میں بہتر بنانے کی تحریک دیتا رہے گا۔
سوچھ سرویکشن 2023 کے اشاریئے الگ الگ گھر وں کے کچرے کو جمع کرنے، صفر فضلہ کے پروگرام ، دیویانگ افراد کے لئے سازگار بیت الخلاء، بہتر پلاسٹک فصلے کے بندو بست اور بیک لین کی صفائی سے متعلق پیمانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جس میں اس سال اس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ’مین ہولز‘ کو ’مشین ہولز‘ میں تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے، صفائی متر سرکشا کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس جزو کے تحت 2ضرب نمبر بڑھائے گئے ہیں۔ ویسٹ ٹو ونڈر پارکس کا نیا اشاریہ 2 فیصد کے ویٹیج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ سوچھ ٹولپ، بنیادی طور پر ایک لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں کے لیے ایک نئے اشارے کے طور پر ایس ایس 2023 میں داخل ہوا ہے۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کے تحت سرخ دھبے (تجارتی اور رہائشی علاقے میں تھوکنے) کو بھی ایک نئے اشارے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ آر آر آر کے فروغ – کے تحت آر آر آر مراکز کی فعالیت پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ اس سال شہروں میں کچرے کی صفائی کی تمام سہولیات کے تفصیلی تکنیکی جائزے کے لیے 40 فیصد ویٹیج کا اشاریہ دیا گیا ہے۔
سوچھ سرویکشن 2023، 24 مئی 2022 کو شروع کیا گیا تھا، جس میں شہریوں کی جانب سے شہر کی صفائی کے مختلف پیمانوں پر ٹیلی فون سے حاصل ہونے والے فیڈ بیک شامل تھے۔ 8 سالوں میں اس بات کی عکاسی ہوئی ہے کہ صاف محلوں، صاف نالوں، صاف بازار کے علاقوں وغیرہ کے حوالے سے شہریوں کے تاثر اور صفائی ستھرائی کے تئیں ان کی دلچسپی کافی مستحکم ہوئی ہے۔ صفائی ستھرائی کے جائزے میں کارکردگی اور شفافیت لانے کی خاطر، شہریوں کی رائے مختلف چینلوں کے ذریعے اکٹھا کی جاتی ہیں ، جس میں ووٹ مائی سٹی ایپ، ووٹ فار مائی سٹی پورٹل، مائی گوو ایپ، سوچھتا ایپ اور کیو آر کوڈز کے لیے ووٹ دیا جانا شامل ہے۔ اپنی رائے دینے کے لیے اس کیو آر کوڈ کو اسکین کریں! شہری اس سلسلے میں یکم جولائی 2023 سے اپنی رائے دینا شروع کر سکتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران، ریاستی حکومتوں، شہری انتظامیہ کے تعاون سے بغیر کسی رکاوٹ کے تاثرات جمع کئے جارہے ہیں جس میں سب سے، اہم بات یہ ہے کہ اس سروے میں حصہ لینے کے لیے عوام کے جوش و خروش کے ساتھ سامنے آر ہے ہیں ۔
کوالٹی یقین دہانی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور رائے اور شکایات کو سوچھ سرویکشن کے عمل میں شامل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے، جائزے سے متعلق ایجنسی مخصوص مینڈیٹ مرتب کرتی ہے۔ آن فیلڈ جائزہ ٹیموں کو جائزہ شروع کرنے سے پہلے متعلقہ عمل اور ٹولز کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے، شواہد کے لیے معیار کی دو سطحوں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور کلیدی ٹیم کی طرف سے اچانک فیلڈ دورے کیے جاتے ہیں تاکہ پروٹوکول کی جانچ کی جا سکے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے بغیر کسی رکاوٹ سروے کے کام کو یقینی بنانے کے لیے معیاری اقدامات کیے ہیں۔ ٹول کٹ سے متعلق معاملات اور کسی طرح کے دیگر جائزے وغیرہ سے متعلق کسی بھی چیز کے لیے ریاستوں / شہروں کے لیے ایک قومی ٹیم کو خاص طور پر رابطہ کے واحد پوائنٹ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وزارت جائزے کے عمل کی نگرانی کے لیے مختلف شہروں میں ایک کور ٹیم بھی بھیجے گی۔
سوچھ سرویکشن نے شہری منظر نامے کی تبدیلی اور یکسر تبدیلی کے لئے راہیں کھول دی ہیں۔ اب یہ مشن ایک تحریکی ٹول میں تبدیل ہو گیا ہے اور ریاستوں / شہروں کے لیے اس کی شناخت قابل فخر ہے۔ یہی وقت ہے کہ شہروں کو کوڑے سے پاک بنانے کے مقصد کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش م- ق ر)
U-6543
(Release ID: 1935579)
Visitor Counter : 222