محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے ملازمین کو ،نسبتاً زیادہ  اجرتوں پر پنشن حاصل کرنے کی غرض سے 15 دن کے اندر اندر متبادل جمع کرانے کا آخری موقع فراہم کیاہےاور آجرین کو اجرت سے متعلق تفصیلات کو آن لائن اپلوڈ کرنے کے لئے تین مہینے کا وقت دیا ہے

Posted On: 26 JUN 2023 9:29PM by PIB Delhi

ای پی ایف او کی طرف سے نسبتاً زیادہ اجرت پر پنشن کے لیے آپشن/مشترکہ اختیارات کی تصدیق کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے لیے آن لائن سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔ یہ سہولت ،مورخہ 4 نومبر2022 کے عزت مآب سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں اہل پنشن یافتگان / اراکین کے لیے فراہم کی گئی ۔یہ سہولت 26 فروری2023 کو شروع کی گئی تھی اور یہ صرف3 مئی 2023 تک ہی دستیاب رہے گی۔ تاہم، ملازمین کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، وقت کی حد26 جون 2023 تک بڑھا دی گئی تھی تاکہ اہل پنشن یافتگان / ممبران وارکان کو درخواستیں داخل کرنے کے لیے مکمل چار ماہ کا وقت فراہم کیا جا سکے۔26 جون 2023 تک آپشن/جوائنٹ آپشن کی توثیق کے لیے 16.06 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اہل پنشن یافتگان/ ممبران کو درپیش کسی بھی مشکل کو دور کرنے کے لیے 15 دنوں کا آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق، ملازمین کی طرف سے آپشن/جوائنٹ آپشنز کی توثیق کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 11 جولائی 2023تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

کوئی بھی اہل پنشن یافتگان شخص/رکن جسے کے وائی سی کواپ ڈیٹ کرنے میں کسی بھی مسئلے کی وجہ سے، آپشن/جوائنٹ آپشن کی توثیق کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ فوری طور پرای پی ایف آئی جی ایم ایس پر ایسی شکایت درج کر سکتا ہے۔ شکایت   نسبتاً زیادہ زیادہ اجرت پر پنشن کے زیادہ  فوائد کے شکایات کے زمرے کو منتخب کرکے جمع کروائی جاسکتی ہے۔ اس سے مزید کارروائی کے لیے اس طرح کی شکایت کا مناسب ریکارڈ یقینی بنایا جاسکےگا۔

اس دوران آجروں اور آجروں کی ایسوسی ایشنز سے بہت سی نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں جن میں درخواست گزار پنشن یافتگان/ارکان کی اجرت کی تفصیلات اپ لوڈ کرنے کے لیے مدت میں توسیع کی درخواستیں کی گئی ہیں۔ درخواستوں پر ہمدردی سے غور کیا گیا ہے اور آجروں کو 30 ستمبر2023 تک تنخواہ کی تفصیلات وغیرہ آن لائن جمع کرانے کے لیے مزید تین ماہ کا وقت دیا جا رہا ہے۔

***********

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.6527



(Release ID: 1935544) Visitor Counter : 150