وزارت دفاع

مملكتی وزیر دفاع جناب اجے بھٹ نے ماؤنٹ یونم تک آل انڈیا این سی سی بوائز اینڈ گرلز ماؤنٹینیرنگ مہم 2023كو جھنڈا دكھا كر روانہ كیا

Posted On: 26 JUN 2023 6:11PM by PIB Delhi

ہماچل پردیش میں ماؤنٹ یونم (6111 میٹر) تک آل انڈیا این سی سی بوائز اینڈ گرلز كی کوہ پیمائی مہم 2023 کو 26 جون 2023 کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مملكتی وزیر دفاع جناب اجے بھٹ نے ہری جھنڈی دکھائی۔ ٹیم نے اس مہم کو کامیابی سے انجام دیا۔

اس موقع پر نوجوان کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے مملكتی وزیر دفاع  نے مہم کی ٹیم کی طرف سے کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے انہیں اس بات کی تلقین بھی کی کہ اس مہم جوئی کے سفر سے انہیں مزید اس طرح کی سرگرمیاں کرنے کے لیے پر اعتماد ہونا چاہیے۔ یہ سرگرمیاں کیڈٹس میں قائدانہ صلاحیتوں اور ہمدردی کی خصوصیات کو جنم دیتی ہیں۔

جناب اجے بھٹ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ این سی سی كی طرف سے کیڈٹس کو بڑی تعداد میں ایڈونچر/کھیلوں کی سرگرمیوں جیسے کوہ پیمائی، راک کلائمبنگ، پیرا سیلنگ، ٹریکنگ، سکینگ، ڈیزرٹ سفاری وغیرہ میں حصہ لینے کے کافی مواقع فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسی کوئی دوسری تنظیم نہیں ہے جو اپنے کیڈٹس کو اتنی مہم جوئی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہو اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیڈٹس کو ملک کے مختلف حصوں کو دیکھنے اور مختلف لوگوں سے ملنے کا ایک منفرد موقع بھی فراہم کرتا ہے، اس طرح ملک کے اتحاد اور طاقت کو مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پانچ افسران، دو جے سی او، 11 دیگر رینک، ایک گرل کیڈٹ انسٹرکٹر اور 19 این سی سی کیڈٹس پر مشتمل ٹیم کو مملكتی وزیر دفاع نے 17 مئی 2023 کو دہلی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ٹیم 14 جون کو اٹل بہاری واجپائی انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ اینڈ الائیڈ اسپورٹس، منالی میں ضروری تربیت اور موافقت کے بعد بھرت پور بیس کیمپ پہنچی۔ ٹیم لیڈر کرنل امیت بشت، ایس ایم کی قیادت میں پہلی ٹیم نے 17 جون کو ماؤنٹ یونم کو سر کیا اور ڈپٹی ٹیم لیڈر میجر سومیا شکلا کی قیادت میں دوسری ٹیم نے 18 جون 2023 کو چوٹی کو سر کیا۔

مہم کی ٹیم ہماچل پردیش کے لاہول علاقے میں واقع ماؤنٹ یونم کی کامیاب چوٹی سر کرنے کے بعد 18 جون 23 کو بھرت پور بیس کیمپ واپس آئی۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:6522



(Release ID: 1935529) Visitor Counter : 101