سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بہار میں قومی شاہراہ 327 ای کے گلگلیا-بہادرگنج سیکشن پر زیر تعمیر پل  پر ایک حادثہ رونما ہوا

Posted On: 25 JUN 2023 12:35PM by PIB Delhi

گلگلیا-بہادر گنج کے درمیان 49 کلومیٹر کی مجموعی طوالت کے حامل پروجیکٹ کو 4 لین کا بنانے کا کام میسرز جی آر انفرا پروجیکٹس ہائی وے لمیٹڈ کو سونپا گیا ہے۔ پروجیکٹ کی مقررہ تاریخ 10.01.2022 ہے۔ فی الحال پروجیکٹ کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

23.06.2023 کی دوپہر کو اہم پل کا ستون-3، غیر متوقع طور پر 600 ایم ایم  دھنس گیا، جس سے اس کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ پل مصروف عمل نہیں ہے اور ابھی زیر تعمیر ہے۔ سوپر اسٹرکچر مئی 2023 میں بنایا گیا تھا، اس حادثے میں تعمیراتی کام میں مصروف کسی بھی مزدور  کے کسی طرح کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ حال ہی میں میچی ندی میں نیپال سے پانی کا بہاؤ اچانک بڑھ گیا، جس پر اس پل کو تعمیر کیا گیا ہے۔آگے کی ابتدائی جانچ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران میچی ندی کے بہاؤ کو پی-2، پی-3 اور پی-4 کے ذریعہ چینلائز کیا گیا تھا، جس سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ریتیلی ندی کے طاس میں زیادہ رساؤ ہوا۔ پلر-3 کے دھنسنے کی ممکنہ طور پر یہی وجہ نظر آتی ہے۔

اس حادثے کے بعد این ایچ اے آئی کے افسران، مراعت یافتہ اور آزاد انجینئر کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور پی-3 پر پائل بنیاد میں آگے کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری ابتدائی اصلاحات کیں۔

اس درمیان، آزاد انجینئر کے ٹیم لیڈر اور پل انجینئر- میسرز چیتنیہ پروجیکٹ کنسلٹینسی پرائیویٹ لمیٹڈ اور مراعت یافتہ، میسرز گلگلیا بہادرگنج ہائی وے پرائیویٹ لمیٹڈ کے سینئر پروجیکٹ منیجر اور ڈپٹی پروجیکٹ منیجر (ڈھانچہ) کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، تاکہ جانچ میں کسی بھی طرح کے اثر سے رکاوٹ نہ پیدا ہو۔

اس حادثے کی جانچ کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں (1)سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت  کے اے ڈی جی (سبکدوش) جناب اے کے شریواستو، (2) پرنسپل تکنیکی افسر – پل (سبکدوش) جناب ایس کے شرما، سی آر آر آئی اور (3) جناب وینکٹ رام، (پی جی) میسرز ایل اینڈ ٹی انفراسٹرکچر انجینئرنگ لمیٹڈ شامل  ہیں۔تفصیلی جانچ کے لیے یہ ٹیم آج جائے حادثہ کا دورہ کرے گی اور سی ایچ 461+24 پر اہم پل پر پلر-3 کے دھنسنے پر صورتحال کا جائزہ لے گی اور تدارکی اقدامات کرے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6479



(Release ID: 1935229) Visitor Counter : 88