بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’اُدیمی بھارت – ایم ایس ایم ای ڈے‘ 27 جون، 2023 کو وگیان بھون میں منایا جائے گا

Posted On: 24 JUN 2023 10:57AM by PIB Delhi

چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں(ایم ایس ایم ای)  کے عالمی دن کے موقع پر ، چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی وزارت 27 جون، 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں ' اُدیمی بھارت-ایم ایس ایم ای ڈے' منا رہی ہے۔ ایم ایس ایم  ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانےاس پروگرام میں  مہمان خصوصی ہوں گے اور مرکزی وزیر مملکت (ایم ایس ایم ای) جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما مہمان اعزازی ہوں گے۔

اس پروگرام کے دوران، ایم ایس ایم ای کی وزارت ایم ایس ایم ای کی ترقی اور فروغ کے لیے مختلف اقدامات شروع کرے گی ، جن سے کلسٹر پروجیکٹ اور ٹیکنالوجی مراکز کی جیو ٹیگنگ کے لیےچیمپئن 2.0 پورٹل اور موبائل ایپ کا آغاز شامل ہے۔ اس پروگرام کے دوران 'ایم ایس ایم ای- آئیڈیا ہیکا تھن  2.0' کے نتائج کا بھی اعلان کیا جائے گا اور خواتین کاروباریوں کے لیے'ایم ایس ایم ای-آئیڈیاہیکاتھن 3.0' کی شروعات کی جائے گی۔ مزید برآں، اس پروگرام میں گولڈ اور سلور زیڈ ای ڈی  سے تصدیق شدہ ایم ایس ایم ای سرٹیفکیٹ کی تقسیم، اور  400 کروڑ روپے کی ڈیجیٹل منتقلی نیز 10،075 پی ایم ای جی پی استفادہ کنندگان کو مارجن منی سبسڈی کی تقسیم کا پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔دریں اثناء حکومت ہند کی مختلف تنظیموں کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط بھی  کیے جائیں گے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت کا مقصد اپنی اسکیموں اور اقدامات کے ذریعہ چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے متعدد اقدامات کرنا ہے ۔ جن میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانا، نئی مصنوعات اور خدمات کی اختراع اور ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا، علاقائی ترقی کو فروغ دینا اور علاقائی نابرابریوں کو کم کرنا، مقامی اور عالمی مارکیٹ دونوں طرح کے بازاروں  میں  کاروبار کے مواقع پیدا کرنا اور ایم ایس ایم ای کی حوصلہ افزائی کرنا  شامل ہے۔ چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں  کی وزارت  ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ایم ایس ایم ای کی پیداوریت نیز مسابقت کو فروغ دینے پر زور دیتی رہتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

6452


(Release ID: 1934994) Visitor Counter : 135