اسٹیل کی وزارت
ایم او آئی ایل نے اپنا 61واں یومِ تاسیس منایا; فولادکی وزارت کے سکریٹری نے ایم او آئی ایل کا دورہ کیا
Posted On:
23 JUN 2023 1:28PM by PIB Delhi
ایم اوآئی ایل نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے ، 22 جون 2023 کو اپنا 61واں یوم تاسیس منایا۔ اس عظیم الشان موقع پر حکومت ہند کے فولاد کی وزارت کے سکریٹری، جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ، فولاد کی وزارت کے سکریٹری نے ایم او آئی ایل کو اس کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی اور انھیں اپنی پیداوار میں اضافہ کرنے کی تلقین کی۔
ایم اوآئی ایل کے سی ایم ڈی جناب اے کے سکسینہ نے گزشتہ چند ماہ کے دوران کمپنی کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کیا ،اور اعتماد ظاہر کیا کہ کمپنی، مالی سال 2024 میں ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات میں کئی رسالوں اور مینوئلس کا بھی اجرا کیا۔
اس موقع پر موسیقی کے ایک شاندار پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا ، جس میں ممتاز کلاکاروں جناب پون دیپ رنجن و ارونیتا کانجی لال (انڈین آئیڈل 12 کے فاتح) اور اسٹینڈاپ کامیڈین جناب گورو شرما نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ کمپنی کے تمام تر مقامات پر ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور مختلف کانوں کی فاتح ٹیموں نے بھی اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اپنے 61ویں یوم تاسیس کے حصے کے طور پر ، کمپنی سلسلے وار تقریبات کا انعقاد کررہی ہے، جن میں ایم او آئی ایل میں سبھی کانوں کے علاقوں میں ،مالی سال 2024 میں 60,000 پودوں کی شجرکاری سے متعلق مہم، خون کا عطیہ کرنے کے کیمپس، ادویات، دل کی بیماریوں کی جانچ سے متعلق کیمپس اور ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔
*****
U.No:6426
ش ح۔ع م۔س ا
(Release ID: 1934740)
Visitor Counter : 113