محنت اور روزگار کی وزارت
بہار کے گورنر جناب راجندر وشو ناتھ ارلیکر نے پٹنہ میں ایل 20 میٹنگ کا افتتاح کیا
Posted On:
22 JUN 2023 6:19PM by PIB Delhi
بہار کے گورنر جناب راجندر وشو ناتھ ارلیکر نے آج پٹنہ کے گیان بھون میں منعقدہ ایل 20 کے انگیجمنٹ گروپ کے موضوعاتی پروگرام کا افتتاح کیا۔
مقامی اور غیر ملکی مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب ارلیکر نے کہا کہ انہیں آج بہار کی سرزمین پر سب کو ایک ساتھ دیکھ کر فخر کا احساس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 28 ممالک کے نمائندے یہاں موجود ہیں اور وہ 75 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ بہار کی ہزاروں سال پرانی تاریخ شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علم کی سرزمین ہے، یہاں واقع نالندہ یونیورسٹی میں ہزاروں سال پہلے دنیا کے کونے کونے سے لوگ علم حاصل کرنے کے لیے آتے تھے، ویشالی جمہوریت کی جائے پیدائش ہے۔ گورنر نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ انسانی اقدار کو اہمیت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم انسانی اقدار سے لبریز ہو جائیں تو نہ صرف محنت کشوں کی دنیا بلکہ پوری سماجی، معاشی اور سیاسی زندگی مضبوط ہو گی۔
ایل 20 میٹنگ کے سربراہ جناب ہیرنمے پانڈیہ نے بھی وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف بہار کے لیے بلکہ باقی ملک اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے لیے بھی فخر کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل 20 نہ صرف جی 20 ممالک کی آواز کی نمائندگی کرے گا بلکہ ان ممالک کی آواز کی بھی نمائندگی کرے گا جن کے نمائندے آج یہاں موجود نہیں ہیں۔
کانفرنس کے تکنیکی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ آرتی آہوجہ، سکریٹری، وزارت محنت اور روزگار نے ملک میں سماجی تحفظ کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ تکنیکی اجلاس کے دوران یونیورسل سوشل سیکورٹی اور اس سے متعلقہ مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 6402
(Release ID: 1934595)
Visitor Counter : 114