وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی علاقے کے لیے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کی جائزہ میٹنگ


جائزہ میٹنگ میں  ریاستی سالانہ ایکشن پلان 24-2023، مرکزی فنڈ کا استعمال، ریاستی حصہ کو جاری کرنے، ایس این اے سے متعلق  مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 22 JUN 2023 4:15PM by PIB Delhi

ماہی پروری کا شعبہ ہندوستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ قومی آمدنی، برآمدات، خوراک اور غذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ روزگار پیدا کرنے میں بھی تعاون کرتا ہے۔ یہ شعبہ 2.8 کروڑ سے زیادہ ماہی گیروں اور مچھلی کے کسانوں کو بنیادی سطح پر اور ماہی پروری کی قدر کی زنجیر کے ساتھ ساتھ کئی اور لوگوں کو روزی روٹی فراہم کرتا ہے۔ یہ ملک کی معاشی طور پر پسماندہ آبادی کے ایک بڑے حصے کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے۔

شعبہ کے فوائد کو مستحکم کرنے اور ماہی پروری شعبے کی تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے، حکومت ہند نے 2014 کے بعد سے کثیر الجہتی حکمت عملیوں کے ذریعے تبدیلیوں/اصلاحات کی شروعات کی ہے اور مچھلی کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت، ٹیکنالوجی کے استعمال، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور جدید کاری، گھریلو کھپت اور برآمدات کو بڑھانا، صنعت کاری اور روزگار میں اضافہ وغیرہ کے شعبوں میں توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس میں ماہی گیروں اور مچھلی کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود بنیادی طور پر شامل ہے۔ پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) (21-2020 سے 25-2024 تک) 20050 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ شروع کی گئی تھی، جس میں مرکزی حکومت کا حصہ 9407 کروڑ روپے ہے۔

ابھی تک، پی ایم ایم ایس وائی کے تحت، 21-2020 سے 23-2022 تک 14654.67 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اب تک تقریباً 73 فیصد سرمایہ کاری حاصل ہو چکی ہے۔ اسی طرح، 9,407 کروڑ روپے کے مرکزی حصہ کے کل اخراجات کے مقابلے میں 21-2020 سے 23-2022 تک 6140.82 کروڑ روپے کا مرکزی حصہ منظور کیا گیا ہے۔

پی ایم ایم ایس وائی کے نفاذ کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی، محکمہ نے عمل درآمد کی رفتار کو تیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے لیے، محکمہ نے 21 سے 24 جون، 2023 تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جائزہ میٹنگیں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی صدارت او ایس ڈی، ڈی او ایف (حکومت ہند) ابھیلکش لیکھی کی صدارت میں کی گئی ہے۔ جائزہ میٹنگ میں ہونے والی بحث ریاستی سالانہ ایکشن پلان 24-2023، مرکزی فنڈز کا استعمال، ریاستی حصہ کو جاری کرنے، ایس این اے سے متعلق مسائل اور یکم جولائی 2023 سے 31 مارچ 2024 تک زمرہ بندی کے منصوبوں کے لیے نفاذ کی حکمت عملی پر مرکوز ہے۔

اس سلسلے کی پہلی جائزہ میٹنگ 21 جون کو شمال مشرقی خطہ (این ای آر) کے ساتھ ہوئی تھی۔ این ای آر ریاست کے ماہی پروری کے متعلقہ عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی اور ڈی او ایف (حکومت ہند) کے سینئر عہدیداروں سے بات چیت کی۔ این ای آر میں ماہی پروری کی ترقی پر نیتی آیوگ کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی طرف سے خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت، 525.28 کروڑ روپے (مالی سال 21-2020 سے مالی سال 23-2022) کے مرکزی حصہ کے ساتھ 958.26 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ این ای آر نے اپنی کل متوقع سرمایہ کاری (1331 کروڑ روپے) کا 72 فیصد  اور منظور شدہ مرکزی حصہ (768 کروڑ روپے) کا 68.39 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ غور طلب ہے کہ 2014 سے پہلے این ای آر ریاستوں کے لیے اس طرح کی کوئی مخصوص رقم مختص نہیں کی گئی تھی۔ منظور شدہ سرگرمیوں میں نئے تالاب، مربوط فش فارمنگ، آرائشی فشریز، بائیو فلوک، آر اے ایس، ہیچریز، بروڈ بینک، فیڈ ملز وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023JHT.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RDMV.jpg

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق مالی اور طبعی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ تمام ریاستوں کو منظور شدہ سرگرمیوں/ پروجیکٹوں کی بنیاد اور عمل آوری کو تیز کرنا چاہیے اور فنڈز کی اگلی قسط جاری کرنے کے لیے یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ (یو سی) جمع کرانے کو یقینی بنانا چاہیے۔ اس کے علاوہ، ایس این اے کی تعمیل کو پورا کرنے کے لیے، تمام ریاستوں پر زور دیا گیا کہ وہ خسارے کی رقم کو ریاستی خزانے سے ایس این اے میں منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ماہانہ پروگریس رپورٹ (ایم پی آر)، پریاس اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کی اہم رپورٹس کو باقاعدگی سے جمع کرائیں۔

ریاستوں کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ اپریزل کمیٹی (پی اے سی) کے ذریعہ ریاستی سالانہ ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا ہے اور پروجیکٹوں کو مزید کارروائی یا نظرثانی کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔ مزید برآں، مالی سال 21-2020 میں منظور شدہ تمام پروجیکٹوں کے لیے 100 فیصد مرکزی ذمہ داریوں کو کلیئر کرنے کے لیے ریاستوں کی تعریف کی گئی۔ آسام اور منی پور جیسی ریاستوں کو ان کی اچھی طبعی پیش رفت اور ایم آئی ایس پر مستفیدین کی معلومات کو بھرنے کے لیے سراہا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VJQ6.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ILPP.jpg

ماہی گیروں اور مچھلی کاشتکاروں کو ان کے کام کرنے والے سرمائے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ادارہ جاتی قرض تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے، ریاستوں کو کے سی سی درخواستیں بھرنے کے لیے مستفیدین کو متحرک کرنے کی ترغیب دی گئی۔

ریاستی عہدیداروں نے زمینی مسائل اور چیلنجز کو بحث اور حل کے لیے پیش کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ پروجیکٹوں کی بنیاد کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کیا جائے اور وقت کے ساتھ ساتھ امید افزا بہتری کی نمائش کی جائے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6390


(Release ID: 1934588) Visitor Counter : 121