صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون میں 30ایوارڈ یافتگان کو نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ2022 اور2023 سے نوازا


مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے صدر جمہوریہ کو پی ایم ٹی بی مکت بھارت مہم کی پیشرفت کے بارے میں بتایا اور اس ملک گیر مہم میں ان کی قیادت کے لیے شکریہ ادا کیا

Posted On: 22 JUN 2023 5:19PM by PIB Delhi

 نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں نرسنگ پیشہ ور افراد کو سال 2022 اور 2023 کے لیے قومی فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ سے نوازا۔ نرسنگ پروفیشنلز کو ان کی لگن، فرض شناسی اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے لیے باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈویا، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود پروفیسر ایس پی بگھیل اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈویا نے صدر محترمہ دروپدی مرمو کو پردھان منتری ٹی بی مکت مہم کی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ملک گیر مہم میں ان کی قیادت کے لیے شکریہ ادا کیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے لوگ لاکھوں ٹی بی مریضوں کی مدد کے لیے جوش و خروش اور کمیونٹی خدمت کے جذبے کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 18 جون 2023 کو اپنے من کی بات میں ابھیان اور نکشےمترا پہل پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ نکشے مترا نے ٹی بی کے خلاف اس تحریک کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ دیہی علاقوں میں ہزاروں لوگ ٹی بی کے مریضوں کو گود لے رہے ہیں۔ یہ بھارت کی حقیقی طاقت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان 2025 تک تپ دق کے خاتمے کے ہدف کو حاصل کرنے میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے صدر جمہوریہ کو یہ بھی بتایا کہ حکومت ہند جلد ہی ملک بھر میں سکل سیل انیمیا کو ختم کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کرے گی۔ مرکزی وزیر صحت نے صدر جمہوریہ کو اس مشن کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کی کامیابی کے لیے ان کی رہنمائی طلب کی۔ 2047 تک ایس سی اے کو ختم کرنے کے خصوصی مشن کا اعلان مرکزی بجٹ 2023-24 میں کیا گیا تھا۔ اس میں متاثرہ قبائلی علاقوں میں 7-0 سال کی عمر کے 40 کروڑ لوگوں میں بیداری پیدا کرنا، یونیورسل اسکریننگ اور مشاورت شامل ہوگی۔

نیشنل فلورنس نائٹ نگیل ایوارڈز 1973 میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے نرسوں اور نرسنگ پروفیشنلز کی جانب سے معاشرے کے لیے کی جانے والی قابل قدر خدمات کے اعتراف میں قائم کیے گئے تھے۔ یہ فلورنس نائٹنگیل کے اعزاز میں دیئے جاتے ہیں جنہیں جدید نرسنگ کے بانی کے طور پر احترام کیا جاتا ہے۔

نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب اس لنک پر دیکھی جا سکتی ہے:

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6399



(Release ID: 1934572) Visitor Counter : 114