نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
یوگ ہماری ثقافت کا جزو لاینفک ہے؛ یہ تمام بنی نوع انسانیت کی فلاح کے لیے ہے
نائب صدر جمہوریہ نے جبل پور میں بین الاقوامی یوم یوگ تقریب میں شرکت کی
بھارت کی کوششوں سے، یوم یوگ ایک عالمی تیوہار بن چکا ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ یوگ محض ایک دن کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ ہماری زندگی کا جزو لاینفک ہونا چاہئے
Posted On:
21 JUN 2023 5:31PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے کہا ہے کہ یوگ جسم، ذہن اور روح کے درمیان یکجہتی قائم کرتا ہے، اور یہ قدیم سائنس نہ صرف افراد کی فلاح و بہبود پر بلکہ مکمل بنی نوع انسانیت کی خیروعافیت پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس پس منظر میں، انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایک بیان ’’صفر بجٹ پر صحت کی یقین دہانی‘‘کا حوالہ دیا ۔
آج جبل پور، مدھیہ پردیش میں 9ویں بین الاقوامی یوم یوگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یوگ محض کسی ایک دن یا مخصوص موقع کے لیے نہیں ہے، بلکہ اسے عوام کی روزمرہ کی زندگی کا جزولاینفک ہونا چاہئے۔
اس سال کے بین الاقوامی یوم یوگ کے موضوع – ’یوگ برائے وسودھیو کٹمب کم‘- کا حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے اس موضوع اور بھارت کی جی20 کی صدارت کے موضوع کے درمیان ہم آہنگی کی جانب توجہ مبذول کرائی، جو کہ ’ایک کرہ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں موضوعات کی روح ملک کو متحد کرنے اور امن عالم اور دوستی کے پیغام کو فروغ دینے کی بھارت کی عہدبندگی کی عکاس ہے۔
21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگ قرار دینے کی تجویز کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69ویں سیشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ادا کیے گئے قائدانہ کردار کی ستائش کرتے ہوئے، جناب دھنکڑ نے اس حقیقت کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ اس تجویز کو قلیل ترین مدت میں 193 ممالک کے ذریعہ تقریباً اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوششوں سے، یوم یوگ ایک عالمی تیوہار بن گیا ہے۔
اس امر کو اجاگر کرتے ہوئے کہ یوگ بھارت کی ثقافتی اور تہذیبی اقدار کا ایک مضبوط پہلو ہے، نائب صدر جمہوریہ نے ملک کی ترقی میں مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں اس کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اس توانائی اور جوش و خروش کی بھی تعریف کی جس کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک بین الاقوامی یوم یوگ منانے کے لیے شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگوبھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ اور شری رام چندر مشن کے صدر، ’داجی‘ کملیش پٹیل، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مکمل تقریر کے لیے یہاں کلک کریں-
https://www.pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1933911
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6361
(Release ID: 1934255)