وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ممبئی کے تین روزہ دورے کے دوران محترمہ وندنا گپتے اور ڈاکٹر سندھیا پوریچا سے ملاقات کی


خدمت، اچھی حکمرانی اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کلّی طور پر وقف، حکومت کا 9 سالہ دور بہت کامیاب رہا: انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 20 JUN 2023 7:04PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اس وقت ممبئی کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ ممبئی کے اپنے دورے کے تیسرے دن، جناب  ٹھاکر نے آج مراٹھی اور ہندی فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ محترمہ وندنا گپتے اور سنگیت ناٹک اکیڈمی کی صدر نشیں  ڈاکٹر سندھیا پوریچا سے ان کی رہائش گاہوں پر ملاقات  کی۔  میٹنگ کے دوران، وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے پچھلے 9 سالوں میں کیے گئے بے مثال کاموں کے بارے میں بات کی۔  وزیر موصوف نے کہا کہ خدمت، اچھی حکمرانی اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کلی طور پر وقف، حکومت کا 9 سالہ دور بہت کامیاب رہا ہے۔

تجربہ کار اداکارہ محترمہ وندنا گپتے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران وزیر موصوف نے انہیں مرکزی حکومت کے کاموں کی وضاحت کرنے والا ایک کتابچہ تحفہ میں دیا۔ اس دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، محترمہ وندنا گپتے نے کہا کہ 'یہ ایک شاندار سرپرائز تھا اور میں مرکزی وزیر کے دورے سے خوش ہوں اور فخر محسوس کرتی ہوں۔ ہم نے تھیٹر کے شعبے میں کام کرنے والوں کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور میں نے درخواست کی کہ فلمی صنعت کی طرح تھیٹر کو بھی ایک صنعت قرار دیا جائے، تاکہ کام کرنے والے افراد حقوق کا مطالبہ کرسکیں۔ ان کے دورے کے دوران ہم نے گزشتہ نو سالوں میں حکومت کی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

(مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر تجربہ کار اداکارہ محترمہ وندنا گپتے سے ملاقات کرتے ہوئے)

جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر ڈبلیو- 20  کی  صدر اور سنگیت ناٹک اکیڈمی، ایوارڈ یافتہ ڈانس گرو ڈاکٹر سندھیا پوریچا کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور انہیں مرکزی حکومت کے کاموں کی وضاحت کرنے والا ایک کتابچہ تحفہ میں دیا۔ اس دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے کہا کہ انہوں نے وزیر موصوف کے ساتھ ڈبلیو- 20  اعلامیہ کی وکالت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ چونکہ وہ سنگیت ناٹک اکیڈمی کی صدر نشیں ہیں، اس لیے دونوں نے ہندوستانی فن اور ثقافت سے جڑے مضامین میں نوجوانوں کی شمولیت پر بھی بات کی۔ ڈانس گرو کو،  وزیر موصوف کو اپنی کتاب ‘ناٹیہ شاستر ’ کا ترجمہ دینے کا موقع بھی ملا ، جسے پانچویں وید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

(مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر تجربہ کار ڈانس گرو اور صدر نشیں، سنگیت ناٹک اکیڈمی ڈاکٹر سندھیا پوریچا سے ملاقات کرتے ہوئے)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-6332



(Release ID: 1933926) Visitor Counter : 107