نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوگا  کےبین الاقوامی دن کے موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے آج میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں "یوگا مہوتسو" کا انعقاد کیا

Posted On: 20 JUN 2023 5:41PM by PIB Delhi

یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ، یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کی وزارت نے بین الاقوامی یوم یوگا، 2023 (آئی ڈی وائی-2023) سے قبل 20 جون، 2023 کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نئی دہلی میں "یوگا مہوتسو" کا انعقاد کیا ۔ یوتھ افیئرز کی سکریٹری محترمہ میتا راجیولوچن، جوائنٹ سکریٹری جناب منوج سیٹھی اور ڈائرکٹر پنکج کمار سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کی وزارت، ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے)، نیشنل ڈوپ ٹیسٹ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) کے افسران / عہدیداروں نے بھی کامن یوگا پروٹوکول میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ این ایس ایس کے 100 سے زیادہ رضاکاروں نے یوگا مہوتسو 2023 کے دوران مشترکہ یوگا پروٹوکول میں حصہ لیا۔

 

یوتھ افیئرز کی سکریٹری محترمہ میتا راجیولوچن نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس تقریب میں پرجاپیتا برہما کماری ایشوریہ وشو ودیالیہ کے ذریعہ 'راجیہ اور مراقبہ کے فوائد اور تکنیک' پر ایک سیشن اور مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے یوگا انسٹرکٹرز کے ذریعہ یوگا کے مظاہرے شامل تھے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6306


(Release ID: 1933749) Visitor Counter : 110