محنت اور روزگار کی وزارت

اپریل 2023 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 17.88 لاکھ نئے کارکنوں کو شامل کیا گیا


نئی رجسٹریشنوں میں زیادہ تر پچیس سال کی عمر تک کے نوجوان ملازمین شامل ہیں

اپریل 2023 کے مہینے میں تقریباً 30,249 نئے ادارے ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹر ہوئے

اپریل 2023 میں 63 ٹرانس جینڈر ملازمین کو ای ایس آئی اسکیم کے فوائد دیے گئے

Posted On: 19 JUN 2023 8:19PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل 2023 کے مہینے میں 17.88 لاکھ نئے ملازمین شامل کیے گئے ہیں۔ اپریل 2023 کے مہینے میں تقریباً 30,249 نئے ادارے رجسٹر کیے گئے ہیں اور انہیں ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی سوشل سیکورٹی کے تحت لایا گیا ہے، جو مزید کوریج کو یقینی بناتا ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں کیونکہ ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 17.88 لاکھ ملازمین میں سے 25 سال کی عمر تک کے 8.37 لاکھ ملازمین نئی رجسٹریشن کا بڑا حصہ ہیں، جو کہ کل ملازمین کا 47 فیصد ہے۔

پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل 2023 میں خالص خواتین ممبران کا اندراج 3.53 لاکھ رہا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل 2023 کے مہینے میں مجموعی طور پر 63 ٹرانس جینڈر ملازمین نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروائی ہے۔ ای ایس آئی سی معاشرے کے ہر طبقے تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل عمل ہے۔

  **************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ص

U: 6283



(Release ID: 1933537) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada