صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

ویتنام کے وزیر دفاع نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 19 JUN 2023 6:48PM by PIB Delhi

ویتنام کے وزیر دفاع جنرل پھان وان گیانگ نے آج (19جون 2023)راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

جنرل گیانگ اور ان کے نمائندہ وفد کا ہندوستان آمد پر استقبال کرتے ہوئے صدریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام 2000 سے زیادہ برسوں کے تہذیبی اور ثقافتی تعلقات کی ایک مالا مال تاریخ ساجھا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا اہم ستون ہے اور ہمارے بحر ہند –بحرالکاہل وژن کا ایک اہم شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہند-ویتنام ’وسیع اسٹریٹیجک ساجھے داری‘نے دفاعی اور تحفظاتی تعاون ، تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات، توانائی تحفظ، ترقیاتی تعاون ، ثقافت اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون کی حد میں توسیع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ دفاعی تعاون دونوں ممالک کے درمیان اس شراکت داری کے سب سے مضبوط عناصر میں سے ایک ہے۔صدر جمہوریہ محترمہ مرمو نے اس بات پر مسرت ظاہر کی کہ ہند-ویتنام دفاعی تعلقات ، صلاحیت سازی، صنعتی تعاون، قیام امن اور مشترکہ مشق سمیت ایک وسیع دائرے میں پھیلا ہوا ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6281)



(Release ID: 1933511) Visitor Counter : 87