وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دو طرفہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے وزیر دفاع اور ویتنام کے قومی دفاعی وزیر نے نئی دہلی میں بات چیت کی


دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں اور میری ٹائم سیکورٹی کے درمیان تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی

ہندوستان نے ویتنام کو بحریہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اپنی دیسی ساختہ ان سروس میزائل کارویٹ آئی این ایس کرپان کا تحفہ دیا

Posted On: 19 JUN 2023 3:22PM by PIB Delhi

 وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 19 جون 2023 کو نئی دہلی میں ویتنام کے قومی دفاع کے وزیر جنرل فان وان گیانگ کے ساتھ بات چیت کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مختلف اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں اطراف نے اس سمت میں جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں وزرا نے تعاون کے موجودہ شعبوں بالخصوص صنعتی تعاون، میری ٹائم سیکورٹی اور کثیر قومی تعاون کو بڑھانے کے ذرائع کی نشان دہی کی۔ وزیر دفاع نے دیسی ساختہ ان سروس میزائل کارویٹ آئی این ایس کرپان کو تحفے میں دینے کا بھی اعلان کیا۔ یہ کرپان ویتنام پیپلز نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

ویتنام کے وزیر دفاع نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور دفاعی تحقیق اور مشترکہ پیداوار میں تعاون کے ذریعے دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل دن میں جنرل فین وان گیانگ نے قومی جنگی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل فان وان گیانگ 18 جون کو دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے تھے۔ ویتنام ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند – بحر الکاہل خطے میں ایک اہم شراکت دار ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-  م ص

U: 6269


(Release ID: 1933461) Visitor Counter : 166