وزارت دفاع
وزارت دفاع اپنے محکموں کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے اور بہتر حکمرانی کے لیے نئے آئیڈیاز تیار کرنے کے لیے دو روزہ 'چنتن شیویر' کا انعقاد کرے گا
Posted On:
18 JUN 2023 10:13AM by PIB Delhi
وزارت دفاع (ایم او ڈی) اپنے محکموں کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 19 اور 20 جون، 2023 کو نئی دہلی میں غور و خوض کرنے کے ایک سیشن 'چنتن شیویر' کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس کا مقصد بہتر حکمرانی اور کام کاج کے لیے نئے آئیڈیاز سامنے لانا ہے۔ محکمہ دفاع (ڈی او ڈی)، محکمہ دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی)، عسکری امور کا محکمہ (ڈی ایم اے) اور سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے(ڈی ای ایس ڈبلیو) نے متعدد موضوعات کی نشاندہی کی ہے، جن پر وزارت کے افسران کے ساتھ مشہور و معروف ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
محکمہ دفاع
- ڈی او ڈی مندرجہ ذیل موضوعات پر غور کرے گا:
- قومی سلامتی کے لیے جامع نقطہ نظر
- سائبر سیکیورٹی چیلنجز
- نیشنل انفارمیشن سیکیورٹی پالیسی اوررہنما خطوط
- کارکردگی کا آڈٹ
- سینک اسکول کا تعلیمی نظام
- دفاعی حصول میں صلاحیت سازی
محکمہ دفاعی پیداوار
- ڈی ڈی پی مندرجہ ذیل موضوعات پرغور و خوض کرے گا:
- پیداوار اور دفاعی برآمدات میں اضافہ
- ہندوستان کی خود انحصار یت میں اضافہ: مقامی بنانے کے لیے آگے کی راہ
- صنعتی ماحولیاتی نظام اور ہنر مند افرادی قوت
- یکساں مواقع کی فراہمی میں اضافہ
- معیاری اصلاحات
عسکری امور کا محکمہ
ڈی ایم اے کےذریعہ منتخب کردہ موضوعات میں انسانی وسائل کے پہلوؤں کو مربوط اور بہتر بنانے، تربیت اور آپریشنل مسائل کو زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی حاصل کرنے اور مسلح افواج کی جدید کاری اور سٹریٹجک شعبہ کے دائروں میں صلاحیتوں میں اضافے کے اہم مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس میں نوآبادیاتی طریقوں اور فرسودہ قوانین کی نشاندہی اور خاتمے کے اقدامات پر بات چیت بھی شامل ہوگی اور مسلح افواج کے کام میں ملک کی اپنی اخلاقیات اور طریقوں کو مزید شامل کیا جائے گا۔
سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ
- ڈی ای ایس ڈبلیو کی جانب سے شناخت کردہ موضوعات میں حسب ذیل موضوعات شامل ہیں:
- سابق فوجیوں کے لیے بہتر پنشن خدمات اور دیگر فلاحی اقدامات کے لیے اسپرش (ایس پی اے آر ایس ایچ) کا فائدہ اٹھانا
- سابق فوجیوں کے ذریعے مائیکرو انٹرپرائزز کے آغاز کے لیے ملازمت کی اہلیت میں بہتری اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے کر سابق فوجیوں کی باز آباد کاری
- سابق فوجیوں کی صحت کی خدمات میں بہتری
چنتن شیویر مختلف محکموں میں تنظیمی کارکردگی کو بڑھانے ، خیالات اور تجاویز کو مدعو کرنے کے لیے ایک اوپن ہاؤس سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اس تقریب کا انعقاد حکومت کی ہدایات کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ آج تک حاصل کیے گئے مقاصد کا حقیقی وقت میں آڈٹ کیا جا سکے اور حقیقت پسندانہ ٹائم لائن میں مطلوبہ اہداف کے حصول کی طرف ایک راستہ تیار کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
6252
(Release ID: 1933224)
Visitor Counter : 147