وزارت دفاع

رکشا منتری 19جون 2023 کو نئی دہلی میں ویتنام کے قومی وزیر دفاع کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لئے بات چیت کریں گے

Posted On: 17 JUN 2023 10:01AM by PIB Delhi

ویتنا م کے قومی وزیر دفاع جنرل پھان وان جیانگ 18 سے 19 جون 2023 کے درمیان ہندوستان کے دورے پر آئیں گے۔دورے پر آنے والے عزت مآب وزیر 19جون کو نئی دہلی میں رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ کے ساتھ ہند-ویتنام دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے دو فریقی میٹنگ کریں گے۔دونوں فریق آپسی مفاد کے شعبے اور عالمی ایشوز پر بھی خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ویتنام کے قومی وزیر دفاع ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران آگرہ کا ثقافتی دورہ بھی کریں گے۔

ہندوستان اور ویتنام ایک وسیع اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔ باہمی دفاعی تعلقات اس شراکت داری کا ایک اہم ستون ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں مختلف نوعیت کی شراکت داریاں ہیں، جن میں خدمات، فوج –سے-فوج تبادلہ، اعلیٰ سطحی دورے، صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام، اقوام متحدہ امن قیام میں تعاون، جہاز کے اسفار اور دو فریقی مشق شامل ہیں۔

جون 2022 میں رکشامنتری کے ویتنام دورے کے دوران ’2030 کی طرف ہند-ویتنام دفاعی ساجھے داری پر اہم وسیع رہنما دستاویزات ، مشترکہ وژن اسٹیٹ منٹ اور ایک مفاہمتی عرضداشت ’میوؤچل لاجسٹکس سپورٹ‘پر دستخط کئے گئے، جس کے سبب دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے دائرے اور پیمانے میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6229)



(Release ID: 1933099) Visitor Counter : 92